جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

اسٹیٹ بینک نے 200 روپے کا یادگاری سکہ جاری کردیا

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی (این این آئی)سٹیٹ بینک آف پاکستان نے پوجیا ماتا صاحب ہاسی دیوی کے 200ویں یومِ پیدائش کی مناسبت سے 200 روپے مالیت کا یادگاری سکہ جاری کردیا ہے۔

اسٹیٹ بینک کے اعلامیے کے مطابق یہ سکہ مذہبی اور ثقافتی اہمیت کی یادگار کے طور پر جاری کیا گیا ہے۔اعلامیے کے مطابق سکے کے سامنے کی طرف وسط میں ابھرتا ہوا ہلالی چاند اور ستارہ ہے، جس کا رخ شمال مغرب کی طرف ہے۔ چاند تارے کے اوپر سکے کے بالائی نصف دائرے میں ”اسلامی جمہوریہ پاکستان”تحریر ہے۔چاند تارے کے نیچے اور گندم کی اوپر کی طرف خمیدہ دو بالیوں کے اوپر سالِ اجرا 2026 درج ہے۔ چاند تارے کے دائیں بائیں بالترتیب سکے کی مالیت 200 عدد میں اور اردو رسم الخط میں “روپیہ” موٹے حروف میں کندہ ہے۔

سکے کے وسط میں موجود تصویر کے بائیں اور دائیں جانب 200ویں یومِ پیدائش کو ظاہر کرنے کے لیے 1826 اور 2026کندہ ہے۔اسٹیٹ بینک کے مطابق یہ یادگاری سکہ جمعہ 27 نومبر 2026 سے ایس بی پی بینکنگ سروسز کارپوریشن کے فیلڈ دفاتر کے کائونٹرز سے جاری کیا گیا ہے۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…