کراچی (این این آئی)شہر قائد میں متاثرہ عمارت کے ملبے تلے دبے ایک اور شخص کو 55 گھنٹے بعد زندہ نکال لیا گیا
ریسکیو حکام کے مطابق ملبے سے جس نوجوان کو نکالا گیا اس کا نام عادل ہے جو کئی گھنٹوں بعد بھی زندہ حالت میں ریسکیو ہوا۔دوسری جانب حکام نے بتایا کہ ملبے میں عاصم نامی ایک اور شخص کے بھی زندہ موجود ہونے کی امید ہے، جو عادل کے قریب ہی عمارت میں پھنسا ہوا ہے، عاصم کو بحفاظت نکالنے کے لیے ریسکیو آپریشن انتہائی احتیاط سے جاری ہے۔
علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے بتایا کہ اب تک عمارت کے ملبے سے 15 افراد کو زخمی حالت میں نکالا جا چکا ہے جب کہ 8 افراد کی لاشیں بھی برآمد ہو چکی ہیں، واقعے میں 10 افراد تاحال لاپتہ ہیں۔



















































