جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

روہت شرما کو دوبارہ کپتان مقرر کرنے کا فیصلہ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

ممبئی (این این آئی)آئی پی ایل 2027 کے لیے ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو دوبارہ ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔

روہت شرما تین سال بعد ایک بار پھر ممبئی انڈینز کی قیادت سنبھالیں گے۔ انہیں 2024 میں کپتانی سے ہٹا کر ہاردک پانڈیا کو ذمہ داری سونپی گئی تھی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی انڈینز نے کپتانی کی تبدیلی سے قبل ہاردک پانڈیا کو پنجاب کنگز کے ساتھ ٹریڈ کرتے ہوئے فاسٹ بولر ارشدیپ سنگھ کو ٹیم میں شامل کیا۔روہت شرما نے آخری مرتبہ 2023 میں ممبئی انڈینز کی قیادت کی تھی۔

تاہم، ٹیم کو کوالیفائر 2 میں گجرات ٹائٹنز کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔فرنچائز نے نئے کپتان کے انتخاب کے لیے جسپریت بمراہ، سوریا کمار یادو، تلک ورما اور نیوزی لینڈ کے وائٹ بال کپتان مچل سینٹنر کے ناموں پر بھی غور کیا تھا لیکن بالآخر روہت شرما کو دوبارہ قیادت سونپنے کا فیصلہ کیا گیا۔روہت شرما اگلے سال اپریل میں 40 برس کے ہو جائیں گے اور اب ان کے سامنے ممبئی انڈینز کو ایک بار پھر آئی پی ایل چیمپئن بنانے کا چیلنج ہوگا۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…