جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سابق پینٹاگون عہدیدار کا شیخ حسینہ کی سیکیورٹی کے معاملے پر بنگلا دیشی قیادت کو انتباہ

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)امریکی محکمہ دفاع (پینٹاگون) کے سابق عہدیدار مائیکل روبن نے بنگلا دیش کی موجودہ حکومت کو سابق وزیراعظم شیخ حسینہ کی ممکنہ واپسی کے تناظر میں ان کی سیکیورٹی یقینی بنانے کی ہدایت کرتے ہوئے

خبردار کیا ہے کہ انہیں کسی قسم کا نقصان پہنچنے کی صورت میں حکومت کو اس کا ذمہ دار ٹھہرایا جائے گا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مائیکل روبن نے نیویارک میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کیا، جس کا موضوع ’’بنگلا دیش کا مستقبل‘‘ تھا۔ اس موقع پر انہوں نے وزیراعظم طارق رحمان اور ان کی حکومت پر زور دیا کہ شیخ حسینہ کی وطن واپسی کی صورت میں ان کے تحفظ کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں۔سابق امریکی عہدیدار کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کی قیادت کو شیخ حسینہ کی جان و سلامتی کو درپیش ممکنہ خطرات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ اگر سابق وزیراعظم کو کوئی گزند پہنچی تو اس کی ذمہ داری طارق رحمان اور ان کی حکومت پر عائد ہوگی۔مائیکل روبن نے امریکی سفیر سمیت دیگر ممالک کے سفارتی نمائندوں سے بھی اپیل کی کہ وہ ان کا پیغام بنگلا دیشی حکام تک پہنچائیں اور شیخ حسینہ کی حفاظت یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ انہوں نے بھارت پر بھی زور دیا کہ وہ سابق وزیراعظم کی حمایت جاری رکھے اور اس معاملے پر بنگلا دیشی حکومت کے ساتھ کسی قسم کی مفاہمت نہ کرے۔واضح رہے کہ مائیکل روبن 2002 سے 2004 تک امریکی محکمہ دفاع میں ذمہ داریاں انجام دے چکے ہیں۔

وہ جنوبی ایشیا کی علاقائی سلامتی اور خارجہ پالیسی کے معاملات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں۔ان کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب اقتدار سے علیحدگی کے بعد شیخ حسینہ کی ممکنہ وطن واپسی اور ان کی سیکیورٹی کے معاملات بین الاقوامی سطح پر زیر بحث ہیں۔مبصرین کا خیال ہے کہ اس بیان کے بعد بنگلا دیش اور بھارت کے تعلقات میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہوسکتی ہیں، جبکہ بنگلا دیش کی سیاسی صورتحال اور استحکام پر عالمی برادری کی توجہ بھی بڑھنے کا امکان ہے۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…