اسلام آباد (نیوز ڈیسک)متحدہ عرب امارات میں عید الاتحاد (قومی دن) کی تعطیلات کے باعث پاکستانی سفارت خانہ اور قونصل خانے مسلسل پانچ روز تک بند رہنے کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق یو اے ای کے 55ویں قومی دن کے موقع پر دسمبر 2026 میں سرکاری تعطیلات اور ہفتہ وار چھٹیوں کو ملا کر پاکستانی سفارتی دفاتر میں پانچ دن تک معمول کی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔رپورٹس کے مطابق متحدہ عرب امارات کی حکومت نے نجی شعبے کے ملازمین کے لیے 2 اور 3 دسمبر کو تنخواہ کے ساتھ دو روزہ تعطیل کا اعلان کیا ہے، جبکہ سرکاری شعبے میں کام کرنے والے افراد کو 2 سے 4 دسمبر تک چھٹیاں دی جائیں گی۔ان تعطیلات کے بعد ہفتہ 5 دسمبر اور اتوار 6 دسمبر کو پاکستانی سفارت خانے اور قونصل خانوں میں معمول کی ہفتہ وار تعطیلات ہوں گی۔
اس طرح بدھ 2 دسمبر سے اتوار 6 دسمبر تک مسلسل پانچ روز دفاتر بند رہنے کی توقع ہے۔شیڈول کے مطابق پاکستانی سفارتی مشنز پیر 7 دسمبر 2026 سے دوبارہ معمول کے مطابق کام شروع کردیں گے۔ یہ تعطیلات متحدہ عرب امارات کے 55ویں یومِ قومی کی تقریبات کے سلسلے میں ہوں گی۔



















































