جمعہ‬‮ ، 27 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پیٹرول سبسڈی اسکیم ! گاڑی مالکان کے لیے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 27  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے 100 روپے فی لیٹر پیٹرول ریلیف اسکیم میں توسیع کرتے ہوئے ایک ہزار سی سی تک انجن رکھنے والی گاڑیوں کو بھی شامل کرنے پر اتفاق کرلیا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ایندھن کی قیمتوں میں اضافے سے متاثرہ عوام کو ریلیف دینے کے لیے حکومت کے ساتھ مختلف تجاویز پر اتفاق رائے ہوگیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ مجوزہ پیکج کے تحت ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں کے مالکان بھی پیٹرول پر سبسڈی حاصل کرسکیں گے۔ اس کے علاوہ ساڑھے 12 ایکڑ تک زرعی زمین رکھنے والے کسانوں کو ٹریکٹر چلانے کے لیے ڈیزل پر مالی ریلیف دینے کی تجویز بھی منظور کرلی گئی ہے۔حافظ نعیم الرحمان کے مطابق سرکاری اداروں میں استعمال ہونے والی گاڑیوں کی انجن گنجائش بھی محدود کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سرکاری محکمے آئندہ 1600 سی سی سے زیادہ طاقتور گاڑیاں استعمال نہیں کریں گے۔دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف نے جماعت اسلامی کی جانب سے پیش کردہ معاشی تجاویز کا جائزہ لینے اور ان پر عمل درآمد کی نگرانی کے لیے کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان کیا۔ وزیراعظم نے یقین دہانی کرائی کہ تمام سفارشات کا سنجیدگی سے جائزہ لیا جائے گا اور جن تجاویز پر اتفاق ہوگا، انہیں جلد عملی شکل دینے کی کوشش کی جائے گی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے تین ماہ کے لیے فیول ریلیف اسکیم متعارف کرائی تھی، جس کے تحت موٹر سائیکل مالکان کو ماہانہ 20 لیٹر جبکہ 800 سی سی تک کی گاڑیوں کے لیے 30 لیٹر پیٹرول پر فی لیٹر 100 روپے سبسڈی فراہم کی جا رہی ہے۔اس سہولت سے فائدہ اٹھانے کے اہل گاڑی مالکان اپنے نام پر رجسٹرڈ موبائل سم کے ذریعے 9771 پر ایس ایم ایس بھیج کر اندراج کراسکتے ہیں۔ رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد پیٹرول پمپ جانے سے پہلے اسی نمبر پر TOK لکھ کر بھیجنا ضروری ہے، جس کے جواب میں فیول ٹوکن موصول ہوگا۔ یہ ٹوکن متعلقہ پیٹرول پمپ پر دکھانے کے بعد رعایتی قیمت پر پیٹرول حاصل کیا جاسکتا ہے۔



کالم



دوگولیاں۔۔اڑھائی کروڑ ہلاکتیں


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

پہلی جنگ عظیم بوسنیا سے سٹارٹ ہوئی

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بوسنیا میں چار دن

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

ورنہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…