راولپنڈی(این این آئی)توہین اللہ پاک، توہین رسالت اور توہین قرآن پاک کیس میں بڑا فیصلہ سنا دیا گیا،
ملزم ابتسام المصطفی کو پھانسی، عمر قید کی سخت سزا دی گئی۔ملزم کو مجموعی 25 سال قید 12 لاکھ روپے جرمانہ سزا دی گئی، ہائی کورٹ نے مجرم کی پھانسی عمر قید 3 بار یہ سزائیں ختم کیں، عدالت نے آج چوتھی مرتبہ بھی پھانسی عمر قید سزا سنا دی، انسداد دہشت گردی عدالت کے جج امجد علی شاہ نے بڑا فیصلہ سنا دیا۔عدالت کے مطابق مجرم نے اللہ پاک ،حضور پاک ص اور قرآن پاک توہین کی کسی رعایت کا مستحق نہیں، مجرم کو اس وقت تک پھانسی تختہ پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نا ہو، مجرم کے خلاف ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ راولپنڈی نے مقدمہ درج کیا۔مقدمہ میں توہین اللہ پاک توہین رسالت توہیں قرآن اور دہشت گردی دفعات شامل تھیں،
مجرم نے فیس بک سوشل میڈیا پر اس بابت پوسٹیں متنازع کتاب آپ لوڈ کی، ملزم محمد ابتسام المصطفی کو اڈیالہ جیل بھیج دیا گیا۔مذہبی منافرت جرم میں10 سال قید دہشت گردی 5 سال پیکا ایکٹ 5 سال قید سزا سنائی گئی، مجرم لاوا چکوال جبکہ مدعی محمد سعید تلہگنگ سکونتی ہے۔



















































