جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

تعلیمی ادارے 20 سے 25 نومبر تک بند رکھنے کا اعلان

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)ننکانہ صاحب: بابا گرو نانک دیو جی کے 557ویں جنم دن کی تقریبات کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ نے شہر کے مختلف سرکاری اور نجی تعلیمی اداروں میں تعطیلات کا اعلان کردیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ننکانہ صاحب کے تمام سرکاری و نجی اسکول 22 سے 25 نومبر تک بند رہیں گے، جبکہ گورنمنٹ ایم سی گرلز ہائی اسکول اور گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول فاطمہ جناح میں 20 سے 25 نومبر تک تعلیمی سرگرمیاں معطل رہیں گی۔ ان دونوں اسکولوں میں جنم دن کی تقریبات میں شرکت کے لیے آنے والے سکھ یاتریوں کی رہائش کا انتظام کیا جائے گا۔نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج برائے طلبہ بھی 20 سے 25 نومبر تک بند رہے گا۔

اس کے علاوہ گورنمنٹ گرو نانک گریجویٹ کالج برائے طالبات اور شہر کے تمام نجی کالجز میں 23 سے 25 نومبر تک تعطیلات ہوں گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ تعطیلات کے دوران بھی تعلیمی اداروں کے امتحانات متاثر نہیں ہوں گے اور تمام امتحانات پہلے سے طے شدہ شیڈول کے مطابق لیے جائیں گے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…