جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

اساتذہ اور طلبہ کے لیے اہم خبر، پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈ یسک)پنجاب حکومت نے محکمہ اسکول ایجوکیشن کے انتظامی ڈھانچے میں تبدیلی لانے کی تجویز پیش کردی ہے،

جس کے تحت محکمے کو صوبے کے تین علاقائی حصوں میں تقسیم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔مجوزہ تقسیم کے مطابق شمالی، وسطی اور جنوبی پنجاب کے لیے الگ الگ ریجنز قائم کیے جائیں گے۔ ہر ریجن میں علیحدہ سیکرٹریٹ، سیکرٹری اور ڈائریکٹوریٹ آف پبلک انسٹرکشن قائم کرنے کی تجویز بھی شامل ہے۔اس منصوبے سے متعلق سمری محکمہ اسکول ایجوکیشن کو تین حصوں میں تقسیم کرنے کے لیے ارسال کردی گئی ہے، جسے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن (ایس اینڈ جی اے ڈی) نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو منظوری کے لیے بھجوایا ہے۔ سمری اس وقت وزیراعلیٰ کے زیر غور ہے۔منصوبے کے تحت شمالی پنجاب کے سیکرٹری کا دفتر راولپنڈی، وسطی پنجاب کے سیکرٹریٹ کا مرکز لاہور جبکہ جنوبی پنجاب کے سیکرٹری کی تعیناتی ملتان میں کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

اس طرح موجودہ صوبائی سطح کے ایک سیکرٹری کی جگہ تین الگ علاقائی سیکرٹریز ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے اس مجوزہ منصوبے کو آگے بڑھانے اور اس پر عملدرآمد کے امور کی نگرانی کے لیے صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات کو ذمہ داری سونپ دی ہے۔حکومتی تجویز کا بنیادی مقصد تعلیمی محکمے کے انتظامی نظام کو مؤثر بنانا، مختلف علاقوں کے مسائل پر فوری توجہ دینا اور اسکولوں کی نگرانی و انتظامی فیصلوں کے عمل کو بہتر بنانا ہے۔ تاہم اس منصوبے پر عملدرآمد وزیراعلیٰ پنجاب کی حتمی منظوری سے مشروط ہوگا۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…