جمعہ‬‮ ، 20 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان نے راولپنڈی ٹیسٹ میں سری لنکا کو ہرا کر سیریز جیت لی

datetime 20  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

راولپنڈی (این این آئی)پاکستان نے سری لنکا کیخلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے چوتھے روز 8 وکٹوں سے شکست دیکر دو میچوں پر مشتمل سیریز 1-0 سے اپنے نام کر لی،

ٹیسٹ میچ کے چوتھے ر وزسری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 316 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کیلئے 90 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکن ٹیم پہلی اننگز میں محض 98 رنز بنا کر آئوٹ ہو گئی تھی جبکہ جواب میں پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں 325 رنز بنائے اور بعد ازاں مہمان ٹیم نے دوسری اننگز میں 95 اوورز کھیل کر 316 رنز بنائے جس میں ملن رتنائیکے 60 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے، سونال دینوشا نے 54، کوسال مینڈس نے 53، پسندو سوریا بندارا نے 38، دھاناجیا ڈی سلوا نے 37، کمنڈو مینڈس نے 16، لاہیرو اودارا نے 7، لاہیرو کمارا نے 5 اور بربتھ کے سوریا نے ایک رن بنایا جبکہ پاکستان کی جانب سے عامر جمال اور محمد عباس نے 3، 3، رضا اللہ نے 2 اور ثاقب خان و سلمان علی آغا نے ایک، ایک کھلاڑی کو آئوٹ کیا اور اس طرح ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے محض 13 اوورز میں 2 وکٹوں کے نقصان پر 90 رنز بنا کر کامیابی حاصل کر لی

جس میں عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز کے ساتھ ناٹ آئوٹ رہے جبکہ محمد طیب عارف 13 اور محمد طحہ 4 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے اور سری لنکا کی جانب سے لاہیرو کمارا اور اسیتھا فرنینڈو نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی، شاندار بالنگ پر محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ اور پلیئر آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 1-2 سے جیتی تھی۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…