جمعرات‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

حکومت کا بڑا ایکشن، مولانا فضل الرحمان اور اسعد محمود کے حوالے سے اہم فیصلہ

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)حکومت نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور ان کے بیٹے مولانا اسعد محمود کے لیے تعینات ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر گزشتہ رات ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے باہر موجود ایف سی پلاٹون کو واپس بلایا گیا، جبکہ ان کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکاروں کو بھی ہٹانے کے احکامات جاری کیے گئے۔اسی طرح مولانا اسعد محمود کے ساتھ تعینات ایف سی اور پولیس اہلکاروں کی سیکیورٹی بھی ختم کردی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اہلکاروں کو 15 منٹ کے اندر اپنی ڈیوٹی چھوڑ کر واپس جانے کی ہدایت کی گئی تھی۔سیکیورٹی برانچ کے مطابق پولیس کی سیکیورٹی گزشتہ رات ہی ختم کردی گئی تھی، جبکہ آج صبح ضلعی پولیس نے بھی دونوں رہنماؤں کے ساتھ تعینات اپنے اہلکار واپس بلا لیے۔حکومتی فیصلے پر جمعیت علمائے اسلام (ف) نے ردعمل دیتے ہوئے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ پارٹی ترجمان اسلم غوری کا کہنا ہے کہ قیادت کو ایک جانب خطرات سے متعلق خطوط جاری کیے جارہے ہیں، جبکہ دوسری طرف ان کی حفاظت کے لیے موجود سیکیورٹی بھی ہٹا دی گئی ہے۔

اسلم غوری نے خبردار کیا کہ اگر مولانا فضل الرحمان کو کسی قسم کا نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی۔جے یو آئی کے سینیٹر کامران مرتضیٰ نے دعویٰ کیا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی رہائش گاہ کے اطراف ناکہ بندی کی گئی ہے اور بغیر کسی اشتعال کے کارروائیاں جاری ہیں۔ انہوں نے حکومت کو قانون کے دائرے میں رہنے کا کہا اور وکلا سمیت پارٹی کارکنوں کو محتاط اور چوکس رہنے کی ہدایت کی۔ترجمان جے یو آئی نے کارکنوں کو تیار رہنے کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی قیادت کے تحفظ کے معاملے پر کسی بھی وقت احتجاج کی کال دی جاسکتی ہے۔



کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…