جمعرات‬‮ ، 19 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

راولپنڈی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحان 2027ء کے داخلہ فارم جمع کروانے کا شیڈول جاری کر دیا

datetime 19  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک )راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2027 کے لیے داخلہ فارم جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے۔

نہم (پارٹ اوّل) اور دہم (پارٹ دوئم/کمپوزٹ) کے امتحانات کا آغاز 16 مارچ 2027 سے ہوگا، جس میں ریگولر اور پرائیویٹ امیدوار شرکت کرسکیں گے۔بورڈ ترجمان ارسلان علی چیمہ کے مطابق امیدوار مقررہ شیڈول کے تحت مختلف فیس مراحل میں اپنے داخلہ فارم جمع کرا سکتے ہیں۔ سنگل فیس کے ساتھ فارم جمع کروانے کی آخری تاریخ 11 دسمبر 2026، دوگنی فیس کے ساتھ 28 دسمبر 2026 جبکہ تین گنا فیس کے تحت 11 جنوری 2027 مقرر کی گئی ہے۔ اس کے بعد تین گنا فیس کے ساتھ 200 روپے فی دن جرمانہ ادا کرکے 28 فروری 2027 تک داخلہ فارم جمع کروانے کی اجازت ہوگی۔ترجمان نے بتایا کہ پہلی مرتبہ میٹرک امتحان دینے والے پرائیویٹ امیدواروں کو معمول کی داخلہ اور پروسیسنگ فیس کے علاوہ 1,150 روپے رجسٹریشن فیس بھی ادا کرنا ہوگی۔ پرائیویٹ امیدواروں کے لیے داخلہ فارم کی مطبوعہ کاپی بورڈ دفتر میں جمع کرانے کی پابندی ختم کردی گئی ہے، تاہم آن لائن فارم مکمل کرنے کے بعد اس کا پرنٹ اپنے پاس محفوظ رکھنا ضروری ہوگا۔

پرائیویٹ امیدواروں کو اپنے امتحانی مرکز کے متعلقہ زون کے مطابق مقررہ ادارے سے داخلہ فارم کی تصدیق کروانا ہوگی اور فیس صرف آن لائن فارم کے ساتھ جاری ہونے والے چالان کے ذریعے جمع کرائی جاسکے گی۔ دستی یا مینول چالان کے ذریعے ادا کی گئی رقم قبول نہیں کی جائے گی۔بورڈ ترجمان کے مطابق ریگولر تعلیمی اداروں اور پرائیویٹ امیدواروں دونوں کے لیے فیس جمع کرانے کا طریقہ آن لائن پورٹل سے جاری کردہ چالان پر مبنی ہوگا۔ ریگولر ادارے اپنے اکاؤنٹ سے چالان ڈاؤن لوڈ اور پرنٹ کرکے فیس کی ادائیگی کریں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ورنہ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

خود کشی سے پہلے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…