اسلام آباد (نیوز ڈیسک ) کراچی میں درآمدی ایل پی جی کی آمد کے بعد گیس کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے،
فی کلو نرخ 100 روپے گرنے سے صارفین کو ریلیف ملنا شروع ہوگیا ہے۔مارکیٹ میں ایل پی جی کی قیمت 550 روپے فی کلو سے کم ہوکر 450 روپے تک پہنچ گئی ہے، جس سے حالیہ مہنگائی کے باعث پریشان شہریوں کو کچھ سہولت ملے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ایل پی جی کارگو جہاز پورٹ قاسم پر پہنچا تھا، جس میں 15 ہزار میٹرک ٹن گیس موجود تھی۔ درآمدی گیس کی بڑی مقدار کی آمد کو قیمتوں میں کمی کی اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔



















































