بوسٹن (این این آئی )امریکا کے معروف طبی تحقیقی ادارے کے سائنسدانوں نے ایک طویل سائنسی مطالعے کے بعد خبردار کیا ہے کہ رات کو دیر تک جاگنے،
موبائل فون استعمال کرنے، نیند پوری نہ کرنے کی عادت سے انسان میں ذیابیطس، بلند فشارِ خون، دل کے امراض کا خطرہ پچاس فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بوسٹن کے طبی مرکز کی شائع کردہ رپورٹ میں بتایا گیا کہ محققین نے پندرہ برس تک تیس ہزار سے زائد افراد کی نیند کے اوقات، صحت کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد یہ نتائج مرتب کیے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا کہ نیند کی کمی سے جسم کے اندرونی ہارمونز کا توازن بگڑ جاتا ہے جس سے خون میں شکر کی مقدار بڑھنے لگتی ہے، دل کی شریانوں میں سوزش پیدا ہو جاتی ہے۔ ماہرینِ صحت کا کہنا تھا کہ ہر بالغ انسان کے لیے روزانہ سات سے آٹھ گھنٹے کی گہری، پرسکون نیند انتہائی ضروری ہے، شہریوں کو سونے سے ایک گھنٹہ قبل برقی آلات بند کر دینے چاہئیں۔



















































