حب (این این آئی) لاسی روڈ حب کے قریب رہا ئشی فلیٹ سے اقلیتی بر ادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی لاشیں برآمد، لا شیں ہسپتال منتقل کر دی گئیں،
تاحال ہلاکت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں تفصیلا ت کے مطابق حب کے علاقے لاسی روڈ مندر کے قریب رہا ئشی فلیٹ سے اقلیتی بر ادری سے تعلق رکھنے والے میاں بیوی کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جن کی شنا خت 25سالہ تر ن کمار اور20 سالہ ممتا دیوی کے نامو ں سے ہو ئی واقعے کی اطلاع ملتے ہی ایس ایس پی حب مزرا بلا ل حسن ، ڈی ایس پی انویسٹیگیشن اور ایس ایچ او بیروت عطا ء اللہ جامو ٹ پو لیس پارٹی کے ہمراہ جائے وقوعہ پر پہنچ گئے
ایس ایس پی حب نے اپنی نگرانی میں دونوں لاشوں کو تحویل میں لے کر ضروری کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا ہے اورواقعے کے محرکات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس مختلف پہلوؤں سے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے پو لیس کے مطابق تحال جوڑے کی ہلاکت کی وجوہات سامنے نہیں آ سکیں ، تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔



















































