بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کیا پی سی بی چیئرمین کو یہ حق ہے کہ وہ کہے کہ سسٹم گرچکا ہے، بلاول بھٹو زرداری

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ ملک میں نئے صوبوں کے حوالے سے جاری بحث کے حوالے سے کہا ہے کہ گلگت بلتستان اور جنوبی پنجاب کا تناظر الگ ہے اور ریفرنڈم غیرآئینی اقدام ہوگا ،

اپنی مرضی کا ماحول بنا کر زور زبردستی سے بات نہیں بنے گی،اگر کوئی کہے گا کہ سسٹم کولپیس کرے گا تو میرا بھی حق ہے کہ اپنا موقف دیں،اگر سسٹم ری سیٹ کرنا ہے تو کیا پی سی بی کو ذمہ داری سونپی گئی ہے کہ فیصلہ کرے، مولانا فضل الرحمان آپ کے پرانے ساتھی رہے ہیں تنقید کریں تو رد عمل گھر گرانے کا آتا ہے،اپنی تجاویزسے آگاہ کیا اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، اپنی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹا،اسٹیک ہولڈر ہوں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں،لگ رہا ہے میرے سچ بولنے کے بعد انھوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مجھ سے بھی لڑیں گے، ستائیسویں ترمیم میں آئینی عدالت کا بن جانا ایک تاریخی کامیابی ہے، ہم نے ستائیسویں ترمیم پاس کرلی میں اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، مہنگائی بے روزگاری میں خوف ناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے، معاشی مشکلات میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہو رہا ہے، تمام اسٹیک ہولڈرز کا فوکس عوام کو ریلیف دینے پر ہونا چاہیے،پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ گزشتہ روز میں نے کسی تناظرمیں بات کی تھی، اگر کوئی کہے گا کہ سسٹم کولپیس کرے گا تو میرا بھی حق ہے کہ ہم اپنا موقف دیں، اگر سسٹم کولیپس ہے تو کیوں ہوچکا ہے؟ اگر کوئی کہتا ہے کہ سسٹم ری سیٹ ہونا ہے تو میرا حق ہے کہ اپنا موقف دوں، اس ری سیٹ کی کیا شکل ہونی چاہیے؟ کیا غیر سیاسی ری سیٹ ہونا چاہیے یا سیاسی ری سیٹ ہونا چاہیے؟بلاول بھٹو نے کہا کہ اپنی تجاویزسے آگاہ کیا اپنے موقف سے پیچھے نہیں ہٹا، اپنی پوزیشن سے پیچھے نہیں ہٹا، معاشی مشکلات کا شاید اشرافیہ کو اندازہ نہیں، میں بڑا اسٹیک ہولڈر ہو کر بتارہا ہوں کہ حالات بہتر کرنے کی یہ میری تجاویز ہیں، میں اسٹیک ہولڈر ہوں اس لیے کہہ رہا ہوں کہ ہوش کے ناخن لیں،لگ رہا ہے کہ میرے سچ بولنے کے بعد انھوں نے فیصلہ کرلیا ہے کہ مجھ سے بھی لڑیں گے، جو رد عمل آیا ہے ثبوت ہے کہ سیاستدانوں میں سچ سننے کا حوصلہ نہیں، میری بات سننے کا ان میں حوصلہ نہیں تو عوام کا کیا ہوگا جو اپنی آواز حکومت تک نہیں پہنچا سکتے، آپ نے بحث جاری کی تو اتنی ہمت کریں کہ یہ بحث اب ہو، خود ہی فیصلہ کیا کہ یہ بحث ٹاوٹس کے ذریعے کی جائے گی تو یہ ممکن نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اتنا کمزور نہیں کہ یکطرفہ بحث ہوگی باقی سب کو ماننا ہوگا یا خاموش رہنا ہوگا، ایسا تو ہونا نہیں چاہیے، جب سے صوبوں کی بحث کا آغاز ہوا نہ کسی وزیر، وزیراعظم یا کسی سیاسی اسٹیک ہولڈر سے بات کی گئی، بحث ہونی چاہیے لیکن بنیادی مسائل پر توجہ نہیں میں یہ توجہ ان مسائل پر دلانا چاہ رہا ہوں۔پی پی پی چیئرمین نے کہا کہ سندھ میں 80 اور 90 کی دہائی میں کیا ہوا؟ اس وقت بھی حالات ایسے بنائے گئے تاکہ سندھ میں تقسیم پیدا ہو، آج بھی یہ خطرہ موجود ہے اس لیے خبردار کررہا تھا، میں خطرے کی گھنٹی بجا رہا تھا دھمکی نہیں دے رہا تھا، خبردار کررہا تھا اگر زور زبردستی ایسا کچھ کیا گیا تو نتائج یہ ہوں گے، یہ بات صرف میں نہیں کررہا اس تجویز کا جو بڑا وکیل ہے کراچی سے تعلق ہے انھوں نے بھی یہی الفاظ استعمال کیے، زبردستی کی گئی تو میرے نہ چاہنے کے باوجود وہ آگ لگے گی جس کو بجھانا مشکل ہوجائے گا، اگر ایسے حالات کیے جائیں گے کہ کراچی پورٹ سے جو سامان نکلتا ہے وہ باہر نہ جاسکے تو کیا معاشی اثر ہوگا؟بلاول بھٹو نے کہا کہ ستائیسویں ترمیم میں آئینی عدالت کا بن جانا ایک تاریخی کامیابی ہے، ہم نے ستائیسویں ترمیم پاس کرلی میں اس سے پیچھے نہیں ہٹ رہا، میں نہیں کہتا کہ ستائیسویں ترمیم ختم کریں یا آئینی عدالتیں ختم کریں، 26 ویں آئینی ترمیم کے لیے مولانا فضل الرحمان کے ذریعے اپوزیشن کا ان پٹ حاصل کیا، 27ویں ترمیم کے لیے اپوزیشن کا ان پٹ نہ لے سکے، 27ویں ترمیم کے بعد جج صاحبان کا رد عمل میرے لیے غیر متوقع تھا، 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدلیہ سے استعفے نہیں آئے27ویں کے بعد استعفے دیے گئے،

میں نے کہا عدلیہ اور وکلا کا ان پٹ لیا جائے اس میں کیا ریڈ لائن کراس کی میں نے؟انہوں نے کہا کہ اگر سیاسی اور جمہوری ری سیٹ ہونا ہے تو اپوزیشن کا اعتماد بحال کرنا ہے، تجویز دے رہا ہوں کہ اپوزینش کو مخصوص نشستیں واپس دی جائیں، یہ تجویز ہے ریڈ لائن نہیں، میں تجویز دے سکتا ہوں حکومت نے نہیں کرنا اور نہیں سننا تو زور زبردستی تو کام نہیں کرسکتا، تجویز دی ہے کہ اگر ہمیں شروعات کرنی ہے تو یہاں سے آغاز کیا جاسکتا ہے، جب یہ مخصوص نشستیں حکومت کے پاس نہیں تھیں تب بھی پیپلزپارٹی سپورٹ دیتی تھی، یہ مخصوص نشستیں نہیں ہوں گی تو اب بھی ہم پر کوئی آسمان نہیں گرے گا، اس نظام کا بوجھ اٹھانے میں میرا سیاسی نقصان ہے، میں آج بھی چاہ رہا ہوں کہ شہباز شریف کامیاب ہوں، عوام کی ہم سے واحد امید اس وقت معاشی مسائل کا حل ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت کو کہنا چاہوں کہ کن فیکون کی طاقت صرف اللہ کے پاس ہے کسی اورکے پاس نہیں ہے، اگر کسی کو کوئی غلط فہمی ہے کہ کہہ دیا تو فیصلہ ہوگیا اور بن گیا تو اس کے نتائج ہونگے، ہمارے معاشرے، وفاق، سیاست اور عوام کی زندگی میں اس کے نتائج ہوں گے۔

ایک سوال پر انہوں نے کہا کہ وزیراعظم سے ملاقات کا مقصد وفاقی حکومت سیکوآرڈینیشن تھا، اپوزیشن کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں پی ٹی آئی پارلیمانی سیاست کا حصہ بنے، پی ٹی آئی کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے بات چیت ہونی چاہیے، اگر ہم پی ٹی آئی کی مخصوص نشستیں نہ لیتے تو کسی اور جماعت کو مل جاتیں۔بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ کرپشن ایک ناسور ہے جو پورے ملک میں پھیل چکا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…