بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کم آمدنی والوں کے لیے بڑی خوشخبری !‌ رہائشی پلاٹس دینے کا اعلان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)خیبرپختونخوا حکومت نے کم آمدنی والے اور ضرورت مند گھرانوں کو رہائش کی سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک لاکھ رہائشی پلاٹس پر مشتمل نئی اسکیم متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے،

جسے ’’خپل کور‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔صوبائی حکومت نے اس منصوبے کی منظوری دے دی ہے، جس کے تحت اہل خاندانوں کو کم قیمت پر تین مرلے کے پلاٹس فراہم کیے جائیں گے۔ اسکیم کا مقصد مستحق افراد کو آسان اقساط کے ذریعے اپنی رہائش کا بندوبست کرنے کا موقع دینا ہے۔محکمہ ہاؤسنگ کی تیار کردہ منصوبہ بندی کے مطابق ’’خپل کور‘‘ کو سرکاری زمین اور نجی مالکان کے ساتھ شراکت داری کے ذریعے مکمل کیا جائے گا۔ منصوبے پر عمل درآمد کی ذمہ داری خیبرپختونخوا ہاؤسنگ اتھارٹی (کے پی ایچ اے) کو دی گئی ہے۔منصوبے کے پہلے مرحلے میں تقریباً 5 ہزار کنال سرکاری اراضی پر 9 ہزار 73 پلاٹس تیار کرنے کی تجویز ہے، جبکہ ہاؤسنگ اتھارٹی کی ملکیت میں موجود تین مقامات پر 677 کنال زمین استعمال کرتے ہوئے مزید 2 ہزار رہائشی پلاٹس بنائے جائیں گے۔ان میں چارسدہ کے علاقے ڈھیری زرداد میں 187 کنال اراضی پر 500 پلاٹس، بہرام دہیری چارسدہ میں 190 کنال زمین پر 500 پلاٹس اور سوواے بونیر میں 300 کنال رقبے پر ایک ہزار پلاٹس کی تیاری شامل ہے۔اس طرح باقی تقریباً 89 ہزار رہائشی پلاٹس نجی زمینداروں کے تعاون سے زمین کی شراکت داری کے تحت تعمیر کیے جائیں گے۔ اس سلسلے میں کے پی ایچ اے جوائنٹ وینچر ریگولیشنز 2022 کے مطابق کارروائی جاری ہے۔

ہاؤسنگ اتھارٹی نے نجی زمین مالکان اور ان کے قانونی نمائندوں سے موزوں اراضی کی تجاویز طلب کرنے کے لیے اشتہار بھی جاری کردیا ہے۔ مقررہ شرائط کے تحت پیش کی جانے والی زمین کا رقبہ کم از کم 500 کنال ہونا چاہیے، جبکہ اس کا غیر زرعی، مسلسل ایک ہی جگہ پر واقع اور مرکزی شاہراہ تک رسائی کا حامل ہونا ضروری ہے۔ زمین پر زیر زمین پانی کی دستیابی اور ملکیت سے متعلق مکمل قانونی دستاویزات بھی فراہم کرنا ہوں گی۔حکام نے واضح کیا ہے کہ ایسی اراضی قابل قبول نہیں ہوگی جو کسی عدالتی کارروائی، ملکیتی تنازع یا فوجی تحویل میں ہو۔ زمین کی پیشکشیں جمع کرانے کے لیے 25 نومبر 2026 آخری تاریخ مقرر کی گئی ہے۔اسکیم کو مقررہ مدت میں عملی شکل دینے کے لیے خصوصی ٹیم تشکیل دینے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے، جو ڈائریکٹر ’’خپل کور‘‘ کی سربراہی میں کام کرے گی۔ حکام نے منصوبے کا آغاز 180 دن کے اندر کرنے کا ہدف رکھا ہے۔دوسری جانب مستحق خاندانوں کے لیے پلاٹس کی خریداری مزید آسان بنانے کی غرض سے مختلف بینکوں اور مالیاتی اداروں کے ساتھ کم شرح اور آسان شرائط پر قرضوں کی فراہمی کے امکانات پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…