بدھ‬‮ ، 18 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

سعودی عرب کا پاکستان میں بڑی سرمایہ کاری سے متعلق اعلان

datetime 18  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) سعودی عرب کی توانائی کمپنی ڈیلٹا انرجی نے پاکستان میں 25 سے 30 ارب ڈالر کی ممکنہ سرمایہ کاری کے منصوبے کا جائزہ لینے کا اعلان کیا ہے۔

اس سلسلے میں کمپنی نے پاکستان کی انٹر اسٹیٹ گیس سسٹمز کے ساتھ معاہدہ کیا ہے، جس کا مقصد ملک میں توانائی کے بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے امکانات کا تعین کرنا ہے۔کمپنیوں کی جانب سے منگل کو جاری کردہ مشترکہ بیان کے مطابق مجوزہ منصوبے میں قدرتی گیس کی پائپ لائن کی تعمیر کا جائزہ لیا جائے گا۔ یہ پائپ لائن پاکستان کی مغربی سرحد سے داخل ہو کر بلوچستان کے راستے جنوب مغرب میں بحیرہ عرب کے ساحل پر واقع گوادر بندرگاہ تک پہنچانے کی تجویز ہے۔

منصوبے کے دیگر اہم حصوں میں پائپ لائن کو ممکنہ طور پر پاکستان کی مشرقی سرحد تک توسیع دینا، مائع قدرتی گیس (ایل این جی) کی سہولیات قائم کرنا، گیس کی پروسیسنگ اور ذخیرہ کرنے کے نظام کی تیاری اور برآمدی ٹرمینلز کی تعمیر کے امکانات شامل ہیں۔تخمینے کے مطابق اس منصوبے پر 25 سے 30 ارب ڈالر تک لاگت آسکتی ہے۔ تجویز کے تحت ترکمانستان سے افغانستان کے راستے آنے والی گیس پائپ لائن چمن کے قریب پاکستانی حدود میں داخل ہوگی اور بلوچستان سے گزرتی ہوئی گوادر تک پہنچے گی۔ وہاں ایل این جی ٹرمینل قائم کرنے کی بھی منصوبہ بندی کی جا رہی ہے، جبکہ مستقبل میں پائپ لائن کو ملک کے دیگر علاقوں تک پھیلانے کا امکان بھی زیرِ غور ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کو ماضی میں گیس کی فراہمی کے لیے مختلف پائپ لائن منصوبوں میں تاخیر کا سامنا رہا ہے۔ تاہم ڈیلٹا انرجی کے مطابق زیرِ غور منصوبہ ترکمانستان، افغانستان، پاکستان اور بھارت گیس پائپ لائن (تاپی) سے الگ ہوگا اور اس کی تکمیل کے لیے ترکمانستان پر انحصار نہیں کیا جائے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…