اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی سامنے آئی ہے، جہاں فی تولہ سونا 10 ہزار روپے سستا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق تازہ کمی کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 3 لاکھ 98 ہزار 936 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 8 ہزار 573 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 42 ہزار 23 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونے کے نرخ گر گئے ہیں۔
عالمی بازار میں فی اونس سونا 100 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 764 ڈالر پر فروخت ہو رہا ہے۔



















































