اسلام آباد (نیوز ڈٰیسک) متحدہ عرب امارات میں ملازمت کرنے والے افراد کے لیے اچھی خبر ہے کہ 2027 کے دوران تقریباً 46 فیصد کمپنیاں اپنے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافہ کرنے کا منصوبہ رکھتی ہیں۔
اس مقصد کے لیے متوقع اوسط اضافہ 2.8 فیصد بتایا گیا ہے۔ایک ریکروٹمنٹ ایجنسی کی جانب سے جاری کردہ 2027 کی سیلری گائیڈ کے مطابق زیادہ تر ادارے تنخواہوں میں ایک سے پانچ فیصد تک اضافہ کرسکتے ہیں، تاہم 42 فیصد کمپنیاں آئندہ سال بھی ملازمین کی موجودہ تنخواہیں برقرار رکھنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔رپورٹ میں تنخواہوں میں ممکنہ اضافے کی مثال دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ ماہانہ 3 ہزار درہم کمانے والے ملازمین کو 84 درہم، 5 ہزار درہم تنخواہ لینے والوں کو 140 درہم جبکہ 10 ہزار درہم ماہانہ کمانے والے افراد کو 280 درہم اضافی مل سکتے ہیں۔
دستاویز کے مطابق 2027 میں 42 فیصد کمپنیاں نئے ملازمین بھرتی کرنے کا ارادہ بھی رکھتی ہیں، جبکہ 32 فیصد ادارے اپنی موجودہ افرادی قوت میں کوئی تبدیلی نہیں کریں گے۔رپورٹ میں مزید پیش گوئی کی گئی ہے کہ نئی بھرتیوں کی شرح میں اوسطاً 0.9 فیصد اضافہ ہوسکتا ہے۔ اس حوالے سے رئیل اسٹیٹ اور تعمیراتی شعبوں میں روزگار کے نئے مواقع پیدا ہونے کے امکانات بھی ظاہر کیے گئے ہیں۔



















































