منگل‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کال سینٹر میں نوکری سے پہلے ہوشیار رہیں ، این سی سی آئی اے نے وارننگ جاری

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے )نے پرکشش تنخواہوں کی آڑ میں کال سینٹرز کے ذریعے نوجوانوں کو جال میں پھنسائے جانے پر خبردار کرتے ہوئے ملازمت اختیار کرنے سے قبل کمپنی کی قانونی حیثیت کی مکمل تصدیق کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

این سی سی آئی اے کے مطابق کارروائیوں کے دوران سیکڑوں نوجوانوں کے خلاف مقدمات درج ہونے سے ان کا پولیس ریکارڈ بن رہا ہے، جس کے باعث انہیں سرکاری و نجی ملازمتوں، غیر ملکی سفر اور سفارتخانوں سے متعلق امور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔ادارے نے ہدایت کی ہے کہ کال سینٹر میں ملازمت کے لیے درخواست دینے سے پہلے کمپنی کی ایس ای سی پی، ایف بی آر، پی ایس ای بی اور پی ٹی اے سے رجسٹریشن کی تصدیق ضرور کی جائے۔این سی سی آئی اے کے مطابق کمپنی کا رجسٹرڈ ہونا، ایف بی آر سے این ٹی این اور ٹیکس رجسٹریشن، پی ایس ای بی رجسٹریشن اور اس کی تجدید، جبکہ پی ٹی اے سے آئی پی وائٹ لسٹنگ اور قانونی ٹیلی کام سروسز کے استعمال کی تصدیق بھی ضروری ہے۔ادارے نے مزید کہا کہ کمپنی کے ٹیلی مارکیٹنگ قواعد اور پیکا قوانین پر عملدرآمد، صارفین کے ڈیٹا اور ذاتی معلومات کے تحفظ، ملازمین کے حقوق، اجرت اور اوقاتِ کار سے متعلق قوانین کی پابندی بھی جانچی جائے۔

این سی سی آئی اے نے نوجوانوں کو مشورہ دیا ہے کہ کمپنی کے دفتر، اصل کاروباری سرگرمیوں، کام کی نوعیت اور کلائنٹس کے بارے میں خود معلومات حاصل کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ کمپنی فراڈ، شناخت کی جعلسازی یا غیر قانونی مالیاتی اسکیموں میں ملوث نہ ہو۔ادارے نے خبردار کیا کہ رجسٹرڈ کمپنی بھی غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہو سکتی ہے، اس لیے پہلے مکمل تصدیق کریں، پھر ہی ملازمت قبول کریں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…