سرگودھا(این این آئی)گھریلو جھگڑے پر سسر نے آہنی راڈ مار کر اپنی دو بہوئوں اور پوتے کو قتل کر دیا
جس کو موقع سے گرفتار کر کے مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کر دی گئیں اور پولیس مصروف تفتیش ہے۔زرائع کے مطابق گجرات شہر کے محلہ ڈھکی میں گھریلو جھگڑے پر 60 سالہ جمیل نے مبینہ طور پر آہنی راڈ کے وار کرکے اپنی دو بہوئوں عائشہ بی بی اور انسہ بی بی جبکہ 6 سالہ پوتے رضوان کو قتل کر دیا۔پولیس تھانہ اے ڈویژن نے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا۔ کر لیا اور تینوں مقتولین کی نعشیں پوسٹمارٹم کے لیے عزیز بھٹی شہید ہسپتال منتقل کر دیں اور شواہد اکٹھے کرتے ہوئے مصروف تفتیش ہے۔



















































