منگل‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجراء کا نیا قانونی طریقہ متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 17  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور(این این آئی)پنجاب حکومت نے مقدمات سے بری، ڈسچارج یا خارج ہونے والے شہریوں کو پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے اجراء کے لیے قانونی طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کر لیا،

اس سلسلے میں پولیس آرڈر (ترمیمی)ایکٹ 2026ء کا بل قائمہ کمیٹی برائے قانون کو موصول ہوگیا ہے۔پنجاب پولیس آرڈر 2002ء میں ترمیم کا بل گزشتہ روز پنجاب اسمبلی میں پیش کیا گیا، بل کے متن کے مطابق مقدمے سے بری ہونے والے شہریوں کو پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ مقدمے کے ریکارڈ کے بغیر جاری کیا جائے گا تاکہ انہیں ملازمت، ویزا اور امیگریشن کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔بل میں کہا گیا ہے کہ بری ہونے، ڈسچارج ہونے یا مقدمہ خارج ہونے کے باوجود پولیس سرٹیفکیٹ پر مقدمے کا اندراج شہریوں کے لیے ملازمت اور بیرون ملک سفر میں رکاوٹ بنتا ہے، جس کے تدارک کے لیے قانون سازی ضروری ہے۔مجوزہ قانون کے تحت پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ کے حصول کے لیے درخواست متعلقہ ضلع کے سربراہ پولیس افسر کو دینا ہوگی، کسی مجرمانہ ریکارڈ کی عدم موجودگی میں درخواست گزار کو تین روز کے اندر سرٹیفکیٹ جاری کرنا لازم ہوگا۔مقدمے سے بری ہونے والے شہری کو درخواست کے ساتھ متعلقہ عدالتی احکامات کی مصدقہ نقول جمع کرانا ہوں گی، عدالتی احکامات کی تصدیق کے بعد متعلقہ شہری کو 15روز کے اندر پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کیا جا سکے گا۔

بل کے مطابق بریت یا مقدمہ خارج ہونے کی صورت میں پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرتے وقت متعلقہ فوجداری مقدمے کا ریکارڈ ظاہر نہیں کیا جائے گا، تاہم عادی مجرم قرار دیے گئے شخص کی حیثیت سرٹیفکیٹ میں ظاہر کی جائے گی۔مجوزہ قانون میں یہ بھی شامل ہے کہ پولیس ریکارڈ سرٹیفکیٹ جاری کرنے سے انکار کی صورت میں ضلعی پولیس سربراہ وجوہات پر مشتمل تحریری حکم جاری کرنے کا پابند ہوگا، متاثرہ شہری کو انکار کے خلاف 14روز کے اندر اپیل دائر کرنے کا حق حاصل ہوگا۔اپیل پر مجاز افسر متاثرہ شہری کو سماعت کا موقع دینے کے بعد 30روز کے اندر فیصلہ کرنے کا پابند ہوگا۔بل کے تحت صوبائی پولیس افسر کو اختیار حاصل ہوگا کہ وہ ان مقدمات کی درجہ بندی کرے جن کا ریکارڈ پولیس سرٹیفکیٹ میں ظاہر نہیں کیا جائے گا، اس کے علاوہ سرٹیفکیٹ کے اجرا کا طریقہ کار اور اپیلوں کی سماعت کرنے والے مجاز افسر کا تعین بھی صوبائی پولیس افسر کرے گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



خود کشی سے پہلے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…