اسلام آباد (نیوز ڈیسک) عالمی اور پاکستانی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں گزشتہ چھ کاروباری روز سے جاری کمی کا سلسلہ تھم گیا ہے اور آج نرخ مستحکم رہے۔
آل صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے کی سطح پر برقرار ہے، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی کوئی ردوبدل نہیں ہوا اور یہ 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے رہی۔
چاندی کے نرخ بھی مستحکم رہے، جس کے بعد فی تولہ چاندی 5 ہزار 228 روپے میں فروخت ہوتی رہی۔
دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 3 ہزار 864 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔



















































