کراچی (نیوزڈیسک) ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر نے رینجرز مخالف اشتہارات اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شہر میں آپریشن مزید تیز کرنے کا حکم دے دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق اتوار کو ڈی رینجرز سندھ میجر جنرل بلال اکبر کی زیر صدارت رینجرز اہیڈ کوارٹر میں اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں شہر میں امن و امان کی صورتحال اور دہشتگردوں اور جرائم پیشہ افراد کے خلاف جاری آپریشن کے حوالے سے جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کراچی کے علاقے اتحاد ٹاون میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 رینجرز اہلکاروں کی شہادت کی شدید مذمت کی گئی اور حملے میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑی کارروائی کا فیصلہ بھی کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں رینجرز مخالف اشتہا را ت اور مختلف جماعتوں کی جانب سے اشتعال انگیز تقاریر کا سخت نوٹس لیاگیا اور فیصلہ کیا گیا کہ اس میں ملوث افراد کو ہر صورت گرفتار کیا جائے گا۔ ڈی جی رینجرز میجر جنرل بلال اکبر نے دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن پر اطمینان کا اظہا رکرتے ہوئے اسے مزید تیز کرنے کا حکم دی