اسلام آباد (نیوز ڈیسک) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل دونوں کے نرخ 2، 2 روپے فی لیٹر کم کردیے ہیں۔
آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پیٹرول فی لیٹر 328 روپے جبکہ ڈیزل 358 روپے میں دستیاب ہوگا۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق 17 نومبر 2026 کے لیے ہوگا۔



















































