پیر‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

زہریلی چائے پینے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق، ماں اور ایک بیٹی بے ہوش

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

خیرپور(این این آئی)سندھ کے ضلع خیرپور میں گھر میں مبینہ طور پر زہریلی چائے پینے سے دو کمسن بہنیں جاں بحق جبکہ ان کی والدہ اور ایک بہن بے ہوش ہوگئیں۔

افسوسناک واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والی لڑکیوں کی شناخت 16 سالہ صائمہ اور 14 سالہ کلثوم کے نام سے ہوئی ہے، جن کی لاشیں ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔بچیوں کے والد نے پولیس کو بتایا کہ وہ صبح دودھ خرید کر گھر چھوڑنے کے بعد مزدوری کے لیے چلا گیا تھا۔ گھر میں دودھ کی چائے پینے کے بعد اس کی اہلیہ اور تین بیٹیاں بے ہوش ہوگئیں۔پولیس حکام کے مطابق واقعے میں متاثرہ خاتون زاہدہ اور ان کی بیٹی علیزہ کو اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں دونوں زیرِ علاج ہیں، جبکہ دو بیٹیاں جانبر نہ ہوسکیں۔

پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کرتے ہوئے متعلقہ دکان کو سیل کردیا ہے اور دودھ کے نمونے حاصل کرکے لیبارٹری تجزیے کے لیے بھجوا دیے ہیں۔حکام نے کہا کہ بچیوں کی پوسٹ مارٹم رپورٹ اور دودھ کے نمونوں کی لیبارٹری رپورٹ سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی اصل وجوہات کا تعین ہوسکے گا۔ ابتدائی طور پر واقعے کو مبینہ زہریلی چائے پینے کا نتیجہ قرار دیا جارہا ہے، تاہم تاحال کسی زہریلے مادے کی موجودگی کی تصدیق نہیں ہوئی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…