پیر‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی نازیبا تصاویر کے تنازعے نے نیا رخ اختیار کر لیا

datetime 16  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا کی مبینہ نازیبا تصاویر کے معاملے میں گرفتار شخص کو ممبئی کی عدالت نے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر رہا کرنے کا حکم دے دیا، تاہم پولیس کی تفتیش بدستور جاری ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 39 سالہ اداکارہ کی شکایت پر باندرہ پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا، جس کے بعد دہلی سے تعلق رکھنے والے آریان دیپک جین کو حراست میں لیا گیا۔ پولیس نے ملزم کو مزید پوچھ گچھ کے لیے تین روزہ جسمانی تحویل میں دینے کی استدعا کی تھی، لیکن عدالت نے گرفتاری کے طریقہ کار میں قانونی نقائص کی نشاندہی کرتے ہوئے یہ درخواست مسترد کردی۔

جنگ کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے ہفتہ 14 نومبر کو مقامی وقت کے مطابق صبح تقریباً 10 بج کر 11 منٹ پر دہلی کے علاقے شاہدرہ میں جگت پوری پولیس اسٹیشن کی حدود سے آریان دیپک جین کو گرفتار کیا۔ بعد ازاں اسے بذریعہ ہوائی جہاز ممبئی منتقل کردیا گیا۔

باندرہ پولیس نے ممبئی میں مجسٹریٹ سے ملزم کی تحویل حاصل کرنے کی درخواست کی، تاہم عدالت نے سوال اٹھایا کہ دہلی سے ممبئی منتقل کرنے سے قبل گرفتار شخص کو وہاں کے متعلقہ مجسٹریٹ کے سامنے کیوں پیش نہیں کیا گیا۔

عدالت نے اسی قانونی نکتے کو مدنظر رکھتے ہوئے پولیس کی جانب سے ملزم کا تین روزہ ریمانڈ دینے کی استدعا منظور نہیں کی اور اس کی رہائی کا حکم جاری کردیا۔ تاہم آریان دیپک جین کی رہائی کے باوجود سوناکشی سنہا کی شکایت سے متعلق پولیس کی تحقیقات جاری ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو (دوسرا حصہ)


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…