اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ملکی اور بین الاقوامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ مسلسل چھٹے روز بھی جاری رہا،
جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا مزید 2 ہزار روپے سستا ہوگیا۔آل صرافہ ایسوسی ایشن کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہوکر 4 لاکھ 8 ہزار 936 روپے ہوگئی، جبکہ 10 گرام سونے کے نرخ میں ایک ہزار 715 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 50 ہزار 596 روپے مقرر ہوگئی۔
اسی طرح چاندی کی قیمت میں بھی کمی دیکھنے میں آئی اور فی تولہ نرخ 115 روپے گھٹ کر 5 ہزار 228 روپے پر آگیا۔عالمی مارکیٹ میں بھی سونا دباؤ کا شکار رہا، جہاں فی اونس قیمت 20 ڈالر کی کمی کے بعد 3 ہزار 864 ڈالر ہوگئی۔



















































