اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پنجاب حکومت نے سرکاری گندم کی فی من قیمت میں 700 روپے اضافے کا فیصلہ کرتے ہوئے اسے 3 ہزار 800 روپے سے بڑھا کر 4 ہزار 500 روپے مقرر کرنے کی منظوری دے دی ہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی کابینہ نے گندم کے نئے سرکاری نرخوں سے متعلق سرکولیشن سمری کی منظوری دے دی ہے۔دوسری جانب سرکاری گندم حاصل کرنے والی فعال فلور ملز نجی ذخائر سے بھی مقررہ سرکاری قیمت پر آٹا فراہم کرنے کا سلسلہ جاری رکھیں گی۔ اس حوالے سے ڈائریکٹر جنرل فوڈ پنجاب اور فلور ملز کے نمائندوں کے درمیان اتفاق رائے ہوگیا ہے۔ڈی جی فوڈ پنجاب کے مطابق سرکاری گندم کی فراہمی کے لیے فلور ملز کی گزشتہ تین ماہ کے دوران فعال رہنے کی شرط بدستور برقرار رہے گی۔



















































