اسلام آباد (نیوز ڈیسک) بنگلہ دیش کے دارالحکومت ڈھاکہ کے ہوائی اڈے پر اس وقت دلچسپ مگر غیر معمولی صورتحال دیکھنے میں آئی جب ملائیشیا سے واپس آنے والے ایک شخص کے استقبال کے لیے اس کی تینوں بیویاں ایک ساتھ پہنچ گئیں۔ واقعے کی ویڈیو ایئرپورٹ پر نصب کیمروں میں محفوظ ہوگئی، جو بعد ازاں سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی۔
جیو نیوز کے مطابق مسافر جیسے ہی ایئرپورٹ سے باہر آیا تو تینوں خواتین نے بیک وقت اس کے قریب پہنچ کر اسے گھیر لیا۔ ابتدا میں خواتین کے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ اور بحث شروع ہوئی، تاہم کچھ ہی دیر میں معاملہ ہاتھا پائی اور ایک دوسرے کو کھینچنے تک جا پہنچا۔
اس دوران تینوں خواتین اپنے شوہر پر حق جتاتی رہیں، جبکہ ایئرپورٹ پر موجود مسافر اور دیگر افراد اس غیر معمولی منظر کو حیرت سے دیکھتے رہے۔
صورتحال مزید بگڑنے سے روکنے اور معاملہ قابو میں لانے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی اہلکاروں کو مداخلت کرنا پڑی۔ واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی توجہ بھی اس جانب مبذول ہوگئی۔
Tug of war among three wives as husband returns home, causing chaos at the airport in Bangladesh😅 https://t.co/8IMreYrrZW
— Lizard King 🇧🇩🕉️ (@TheLizardKing_X) November 12, 2026



















































