ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ایک شناختی کارڈ پر وائس سمز کی تعداد 5 سے کم کرکے 3 کرنے پر غور

datetime 14  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

کراچی(این این آئی)پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے ایک شناختی کارڈ پر جاری ہونے والی وائس سمز کی مقررہ تعداد پر نظرثانی کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے،

جس کے تحت پانچ کے بجائے صرف تین وائس سمز جاری کرنے کی اجازت دینے پر غور کیا جا رہا ہے۔پی ٹی اے حکام کے مطابق سائبر جرائم میں سمز کے ممکنہ غلط استعمال کی روک تھام کے لیے وائس سمز کی تعداد کم کرنے کی ضرورت محسوس کی جا رہی ہے۔ حکام نے کہا کہ عمومی طور پر ایک صارف بیک وقت دو سے تین وائس سمز ہی استعمال کرتا ہے۔حکام کے مطابق وائس سمز کی حد کم کرنے کے ساتھ ڈیٹا سمز کی تعداد بڑھانے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے۔

فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کے بعد انٹرنیٹ آف تھنگز (آئی او ٹی) سروسز کے لیے زیادہ تعداد میں ڈیٹا سمز درکار ہوں گی۔پی ٹی اے حکام نے کہا کہ اس وقت ایک شناختی کارڈ پر پانچ وائس اور تین ڈیٹا سمز سمیت مجموعی طور پر آٹھ سمز جاری کرنے کی اجازت ہے۔ مجوزہ تبدیلیوں کے حوالے سے موبائل فون کمپنیوں سے مشاورت کی جائے گی۔واضح رہے کہ وائس سمز کی تعداد میں کمی اور ڈیٹا سمز کی حد میں اضافے کی تجاویز تاحال زیرِ غور ہیں، حتمی پالیسی کا اعلان مشاورت کے بعد متوقع ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…