جمعہ‬‮ ، 13 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

یو اے ای کا ورک ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند پاکستانیوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

دبئی(این این آئی)یو اے ای نے زیرو بیوروکریسی مہم کے تحت گولڈن ویزا، فری لانس اور بیرونِ ملک بھرتی سمیت 13 اقسام کے ورک پرمٹس کے لیے تمام معاون دستاویزات کی شرط ختم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات (یو اے ای)کی وزارتِ انسانی وسائل و اماراتائزیشن نے حکومت کے زیرو بیوروکریسی پروگرام کے تحت بڑا اصلاحاتی قدم اٹھاتے ہوئے 13 اقسام کے ورک پرمٹس کے لیے تمام معاون دستاویزات کی لازمی شرط ختم کر دی۔خلیجی میڈیا کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ نئی اصلاحات کے تحت مخصوص ورک پرمٹس کے درخواست فارمز میں مطلوبہ معلومات (ڈیٹا فیلڈز)کو 75 سے 97 فیصد تک کم کر دیا گیا ہے جبکہ پرمٹ کے اجرا کے دورانیے میں بھی نمایاں کمی کی گئی ہے جس سے ماہانہ تقریبا ً30ہزار اماراتی ویزے حاصل کرنے والے پاکستانیوں سمیت غیر ملکی کارکنوں کی بھرتی مزید تیز اور آسان ہو جائے گی،اب یہ تمام 13 سروسز وزارت کے متحدہ ڈیجیٹل چینلز کے ذریعے دستیاب ہیں، جس سے آجر مکمل طور پر آن لائن درخواست دے سکتے ہیں۔فارمز میں کمی اور دستاویزات اپ لوڈ کرنے کی شرط ختم ہونے سے بیرونِ ملک سے عملہ بلانے، نئی بھرتیوں اور ملازمت کی منتقلی کا عمل انتہائی تیز اور آسان ہو جائے گا۔وزارت کے مطابق ان اصلاحات کا مقصد نجی کاروباروں کو سہولت فراہم کرنا، کارکنوں کے حقوق کا تحفظ اور لیبر مارکیٹ کو مزید مثر بنانا ہے۔

نئے فیصلے کے تحت جن 13 اقسام کے ورک پرمٹس کے لیے دستاویزات کی شرط ختم کی گئی ہے، ان میں بیرونِ ملک سے بھرتی کا ورک پرمٹ (مدت دو سال)، ٹرانسفر ورک پرمٹ (مدت دو سال)، گولڈن ریزیڈنسی ورک پرمٹ اور فری لانس ورک پرمٹ (غیر ملکیوں کو اپنی رہائشی اسپانسرشپ کے تحت کام کرنے کی اجازت)شامل ہیں۔اس کے علاوہ اہلِ خانہ کی کفالت پر مقیم رہائشیوں کا ورک پرمٹ ۔ پارٹ ٹائم ورک پرمٹ ، عارضی (ٹیمپریری)ورک پرمٹ ، مشن ورک پرمٹ ، پرائیویٹ ٹیوشن (ٹیوٹرنگ) ورک پرمٹ ، طالب علموں کی تربیت یا ملازمت کا پرمٹ ، نوعمر افراد (جووینائل)کا ورک پرمٹ (15 سے 18 سال سے کم عمر کے لیے)، اماراتی اور جی سی سی شہریوں کا ورک پرمٹ اور نیشنل ٹرینی ورک پرمٹ بھی فہرست کا حصہ ہے۔وزارت نے اس عزم کا بھی اظہار کیا ہے کہ سادہ طریقہ کار اور وسیع تر ڈیجیٹل سروسز کی فراہمی کے لیے اصلاحات کا نیا مرحلہ بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…