ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستانی نوجوان کا 37 سال سے لاپتہ پی آئی اے کے جہاز کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (این این آئی)پاکستانی طالب علم نے 37 سالہ قبل حادثے کا شکار ہوکر لاپتہ ہونے والے پی آئی اے کی پرواز پی کے 404 کا ملبہ تلاش کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق طالب علم صبیح راجپوت نے طویل تحقیق اور گوگل سمیت جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے لاپتہ طیارے کا ممکنہ سراغ لگایا جس کے مطابق طیارے کا ملبہ تاجکستان میں ہے۔نوجوان کے مطابق گوگل ارتھ کی مدد سے 37 سال پرانے فضائی معمے کا ممکنہ سراغ مل گیا ہے اور پی آئی اے کی گلگت سے اسلام آباد جانے والی پی آئی اے کی پرواز پی کے 404 کا ملبہ تاجکستان میں ہونے کا امکان ہے۔نوجوان صبیح علی راجپوت کے مطابق لاپتہ فوکر طیارے کا ملبہ واخان کے قریب ایک پہاڑ کی چوٹی پر موجود ہے، گوگل ارتھ اور سیٹلائٹ تصاویر کی مدد سے لاپتہ طیارے کے ممکنہ مقام کا تعین کرلیا۔

صبیح علی راجپوت نے کہا کہ 37 سال پرانے فضائی معمہ کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے حل کرنے کی کوشش کی، پہلے مرحلے میں طیارے کے فیول ٹینکس میں موجود ایندھن کو مدنظر رکھتے ہوئے تحقیقی عمل شروع کیا۔انہوں نے بتایا کہ گوگل ارتھ پر طویل تحقیق کے بعد آبادی سے دور دشوار گزار پہاڑی مقام پر ممکنہ ملبے کی نشاندہی پی کے 404 کے ملبے کی نشاندہی کا دعوی درست ثابت ہوا تو 37 سال پرانا راز کھل سکتا ہے، طیارے نیممکنہ طور پر خراب موسم کے باعث گلگت واپسی کی کوشش کی، تاجکستان کیسے چلا گیا یہ ماہر ہوابازی ہی بتاسکتے ہیں۔

اس پر ماہر ہوا باز عمران اسلم خان نے کہا کہ صبیح راجپوت کی تحقیق اور نشاندہی کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے جانچ ممکن ہے، حکومت ہیلی کاپٹرز اور کوہ پیمائوں کی مدد سے ممکنہ مقام پر سرچ آپریشن کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طیارے کا ملبہ اور بلیک باکس ملنے سے 37 سال پرانے فضائی حادثے کی حقیقت سامنے آسکتی ہے۔ عمران اسلم کے مطابق گلگت سے اسلام آباد کے فضائی راستے پر موسم انتہائی تیزی سے تبدیل ہوتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں پہاڑ کے لیول 30 تا 50 ہزار فٹ پر موسمی تبدیلی طیاروں کے لیے انتہائی خطرناک صورتحال پیدا کرسکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ طیارے کے ایندھن ختم ہونے کا تاثرٹھیک نہیں ہے البتہ تیکنیکی خرابی اور پہاڑ سے ٹکرانے کے امکانات ہوسکتے ہیں، اس دور کے طیاروں میں جدید موسمی ریڈارز کی سہولت موجود نہیں تھی۔انہوں نے کہا کہ بلیک باکس کی بازیابی سے حادثے کی وجوہات جاننے میں مدد مل سکتی ہے جبکہ پی کے 404 کے حادثے کی تحقیقات مستقبل میں ایسے فضائی حادثات سے بچا میں معاون ثابت ہوسکتی ہیں۔

واضح رہے کہ پی آئی اے کی پرواز پی کے 404نے 25 اگست کی الصبح گلگت سے اسلام آباد کے اڑان بھری تھی جس کے بعد فوکر 27 ساختہ طیارہ اپنی منزل پر پہنچنے کے بجائے برف پوش پہاڑوں میں پراسرارطور پرلاپتہ ہوگیا تھا۔ پروازمیں سوار 54 مسافروں میں2غیرملکی بھی سوارتھے۔اس دورمیں خراب موسم کے باوجود پاکستان ائیرفورس نیجہازوں کے ذریعے کئی روز تک سرچ آپریشن کیا تھا، حادثے کے کئی عرصے کے بعد بھی کوہ پیماوں کے ذریعے برف پوش چوٹیوں اور پہاڑوں پر سرچ آپریشن کیا گیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…