ہفتہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

جان ریمبو نے بیٹوں سے متعلق وائرل بیان پر وضاحت پیش کردی

datetime 13  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار افضل خان، جو جان ریمبو کے نام سے پہچانے جاتے ہیں،

اپنے ایک پرانے انٹرویو کے حوالے سے سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آگئے ہیں۔اداکار نے ڈرامہ سیریل ’گیسٹ ہاؤس‘ کے ذریعے غیرمعمولی مقبولیت حاصل کی تھی، جبکہ فلمی دنیا میں بھی اپنی منفرد اداکاری سے نمایاں مقام بنایا۔ ان کی مشہور فلموں میں ’چور مچائے شور‘، ’منڈا بگڑا جائے‘ اور ’ہاتھی میرا ساتھی‘ شامل ہیں۔حال ہی میں افضل خان کا ایک سابقہ انٹرویو سوشل میڈیا پر دوبارہ گردش کرنے لگا، جس میں وہ اپنے والد کو یاد کرتے ہوئے جذباتی ہوگئے تھے۔ اس گفتگو کے دوران انہوں نے نوجوانوں کو تلقین کی تھی کہ وہ اپنے والدین کے ساتھ زیادہ سے زیادہ وقت گزاریں اور ان کی قدر کریں۔تاہم کچھ سوشل میڈیا پیجز نے ان کے بیان کو غلط تناظر میں پیش کرتے ہوئے یہ تاثر دیا کہ اداکار کے اپنے بیٹے انہیں وقت نہیں دیتے، جس پر جان ریمبو نے وضاحت جاری کردی۔

اداکار کا کہنا ہے کہ ان کے بیٹے احسن اور زین نہایت اچھے اور فرمانبردار ہیں۔ انہیں اپنی اولاد پر فخر ہے اور بچوں سے متعلق غلط خبریں پھیلائے جانے پر انہیں افسوس اور دکھ پہنچا ہے۔جان ریمبو نے واضح کیا کہ ان کے پرانے انٹرویو کا مقصد اپنے بیٹوں سے متعلق کوئی شکایت کرنا نہیں تھا، بلکہ وہ اپنے والد کے ساتھ گزارے گئے وقت اور ذاتی تجربات کی روشنی میں نئی نسل کو والدین کی اہمیت کا احساس دلانا چاہتے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Kaff Digital (@kaff_digital)

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



جنرل ضیاء کی شخصیت کے حیران کن پہلو


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…