اسلام آباد (نیوز ڈیسک)ابوظبی ٹی 10 لیگ کے ایک مقابلے کے دوران پاکستان کے سابق فاسٹ بولر محمد عامر اور بھارتی بیٹر کے درمیان میدان میں تلخ کلامی ہوگئی،
جس کے بعد میچ کا ماحول کچھ دیر کے لیے کشیدہ ہوگیا۔نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کی رپورٹ کے مطابق محمد عامر بولنگ کر رہے تھے کہ بھارتی بلے باز نے وکٹ کیپر کے اوپر سے ریورس شاٹ کھیلتے ہوئے چوکا حاصل کیا۔ اس شاٹ کے بعد دونوں کھلاڑیوں کے درمیان جملوں کا تبادلہ ہوا اور صورتحال میں گرما گرمی دیکھنے میں آئی۔تاہم اگلی ہی گیند پر بھارتی بیٹر نے شاٹ کھیلنے کی کوشش کی، لیکن باؤنڈری پر کیچ دے بیٹھے۔ وکٹ حاصل کرنے کے بعد محمد عامر نے جارحانہ انداز میں جشن منایا۔محمد عامر ابوظبی ٹی 10 لیگ میں یو اے ای بلز کی ٹیم کا حصہ ہیں، جس میں پاکستانی آل راؤنڈر شاداب خان بھی کھیل رہے ہیں۔
گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں عامر نے اپنے دو اوورز کے دوران 38 رنز دیے اور تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔اس سے قبل لیگ کے ایک دوسرے میچ میں پاکستانی بیٹر افتخار احمد نے محمد عامر کی گیند پر چھکا لگایا تھا۔ اس کے جواب میں فاسٹ بولر نے باؤنسر کرائی جو براہ راست افتخار کے ہیلمٹ سے جا ٹکرائی، جس کے بعد طبی امداد فراہم کرنے کے لیے ٹیم کے فزیو کو میدان میں آنا پڑا۔
Mohammad Amir loses his cool in T10 League! Match
#cricket #pakistancricket #PCB https://t.co/kWI4Oi0J6r— Urooj Jawed🇵🇰 (@uroojjawed12) November 10, 2026



















































