لاہور(نیوزڈیسک) تحر یک انصاف نے بنگلہ دیش میں اپوزیشن رہنما ؤں کی پھانسیوں کے خلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرا دی گئی۔ تفصیلات کے مطابق یہ قرارداد اپوزیشن لیڈر میاں محمودالرشید کی جانب سے جمع کرائی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نظریہ پاکستان کے حامیوں کو سزائے موت دینا غلط اقدام ہے جسکی پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان شدید مذمت کر تا ہے اور شہید ہونیوالے صلاح الدین ‘قادر چوہدری اور علی احسن مجاہد کے لواحقین سے مکمل دلی ہمددری اور تعزیت کر تا ہے اور حکو مت پاکستان سے مطالبہ کرتاہے کہ وہ عالمی اداروں کو بنگلہ دیشن حکو مت کے اس سفاکانہ ومتعصبانہ طرز عمل کو روکنے کیلئے اپنا کردار ادا کر یں ۔