منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

کرپٹو اثاثوں کی چوری کے بعد پاکستانی صارفین کے لیے بڑا اقدام

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد (نیوز ڈیسک)پاکستان میں کرپٹو کرنسی کے صارفین کے مالی تحفظ، ڈیجیٹل اثاثوں کی چوری کی روک تھام اور سائبر سیکیورٹی کے فروغ کے لیے ایک نیا پلیٹ فارم قائم کر دیا گیا ہے۔

اس سلسلے میں اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ’ورچوئل اثاثہ جات الائنس آف پاکستان‘ (VAP) کے باضابطہ قیام کا اعلان کیا گیا۔نئے اتحاد کا مقصد ملک میں کرپٹو کرنسی سے وابستہ صارفین، سرمایہ کاروں اور کاروباری اداروں کو ایک مشترکہ پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔ اس کے تحت سرمایہ کاروں میں آگاہی بڑھانے، سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کو فروغ دینے اور ڈیجیٹل اثاثوں کے شعبے میں ذمہ دارانہ سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔ایشیاء ویب تھری الائنس جاپان کی بانی ہنزہ آصف کو اس اتحاد کی پہلی چیئرپرسن مقرر کیا گیا ہے، جبکہ ایچ ٹی ایکس (HTX) کے کنٹری مینیجر سید احتشام حمدانی سینئر وائس چیئرمین کی ذمہ داریاں سنبھالیں گے۔ اس کے علاوہ کرپٹو انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے دیگر تجربہ کار ماہرین اور اہم شخصیات بھی الائنس کا حصہ ہوں گی۔سینئر وائس چیئرمین سید احتشام حمدانی نے بتایا کہ کرپٹو کرنسی اپنانے کے عالمی انڈیکس میں پاکستان کا تیسرا نمبر ہے۔ تاہم ان کے مطابق ملک میں کرپٹو صارفین کی تعداد 2 کروڑ ہونے کا دعویٰ ابھی مستند یا آزادانہ تحقیق سے ثابت نہیں ہوا۔ اسی لیے الائنس کی ابتدائی ترجیحات میں متعلقہ مقامی اداروں کے اشتراک سے قابلِ اعتماد اعداد و شمار جمع کرنا اور آزادانہ تحقیق کو فروغ دینا شامل ہے۔

اتحاد کے قیام کا ایک اہم مقصد ڈیجیٹل اثاثوں کی مارکیٹ میں ذمہ دارانہ کاروباری طریقوں کو فروغ دینا، شواہد کی بنیاد پر پالیسی سازی کے حوالے سے مکالمے کو آگے بڑھانا اور صارفین کو سائبر سیکیورٹی سے متعلق تعلیم فراہم کرنا ہے۔ اس کے ذریعے عالمی سطح پر حاصل ہونے والے تجربات سے بھی پاکستان کی ڈیجیٹل اثاثہ صنعت کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔الائنس کی قیادت نے واضح کیا ہے کہ ورچوئل اثاثہ جات الائنس آف پاکستان کو نہ تو کوئی سرکاری منظوری حاصل ہے اور نہ ہی اسے ریگولیٹری اختیارات دیے گئے ہیں۔ یہ ایک نجی اور خود نگرانی کے اصولوں پر کام کرنے والا پلیٹ فارم ہوگا، جس کا مقصد ملک میں ورچوئل اثاثوں کے شعبے کو زیادہ منظم اور مؤثر بنانے میں معاونت فراہم کرنا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…