منگل‬‮ ، 10 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

ای چالان ڈیفالٹرز اور اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کیلئے جدید پولیس آئی سمارٹ وینز متعارف کرانے کا فیصلہ

datetime 10  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

لاہور (این این آئی)ای چالان ڈیفالٹرز اور اشتہاری ملزمان کو پکڑنے کے لیے پنجاب پولیس نے جدید پولیس آئی سمارٹ وینز متعارف کرانے کا فیصلہ کرلیا۔

ابتدائی طور پر خودکار مانیٹرنگ کے لیے 50پولیس آئی سمارٹ وینز خریدی جائیں گی، جن کی خریداری کے لیے 50کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مانگ لیے گئے ہیں۔پولیس حکام کے مطابق محکمہ داخلہ کے اعتراضات دور کرنے کے بعد گاڑیوں کی خریداری سے متعلق سمری دوبارہ حکومت کو بھجوا دی گئی ہے۔ پولیس آئی سمارٹ وینز میں 360ڈگری پر کام کرنے والے جدید کیمرے نصب کیے جائیں گے، جو سڑکوں اور عوامی مقامات پر موجود ڈیفالٹر گاڑیوں اور اشتہاری ملزمان کی فوری نشاندہی کریں گے۔حکام کا کہنا ہے کہ سمارٹ وینز کو سیف سٹیز اتھارٹی کے نظام سے منسلک کیا جائے گا تاکہ کسی مشتبہ گاڑی یا اشتہاری کی نشاندہی پر فوری الرٹ جاری ہوسکے۔

کیمروں کی 100میٹر کی رینج میں آنے والی گاڑیوں اور شہریوں کی تفصیلات سسٹم میں اپڈیٹ ہوتی رہیں گی۔جدید نظام کے ذریعے اوور لوڈنگ کرنے والی گاڑیوں کی بھی ایک کلک پر نشاندہی کرکے الرٹ جاری کیا جاسکے گا۔ فیول کی بچت کے لیے پولیس آئی سمارٹ وینز کی خریداری الیکٹرک گاڑیوں کی صورت میں کی جائے گی۔پولیس حکام کے مطابق گاڑیوں کی تیاری کا عمل ایڈیشنل آئی جی لاجسٹکس فواد الدین قریشی کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔ منظوری کے بعد تمام اضلاع کو ایک سے تین گاڑیاں مانیٹرنگ کے لیے فراہم کی جائیں گی۔حکام کا کہنا ہے کہ ایک پولیس آئی سمارٹ وین کی قیمت لوازمات سمیت تقریباً ایک کروڑ 10لاکھ روپے ہوگی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



بیوی کو بھی پتا نہیں چلنا چاہیے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

تیسری پینٹنگ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…