پشاور(نیوزڈیسک)وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی ملک کی بڑی سیاسی قوت بن چکی ہے جبکہ صوبے کی سابق مخلوط حکومت میں شامل جماعت اے این پی کا سندھ اور پنجاب میں کوئی وجود ہی نہیں ۔عوامی جمہوری اتحاد کا پی ٹی آئی میں ضم ہونا تحریک انصاف کے منشور کے ساتھ اتفاق، تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور صوبائی حکومت پر بھر پور اعتماد کا مظہرہے۔ عوامی جمہوری اتحاد صوبائی حکومت کی کارکردگی اور انصاف کو دیکھ کر پی ٹی آئی میں شامل ہوئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ اے این پی محد ود جماعت ہونے کے باعث پی ٹی آئی کے خلاف باتوں کا حق نہیں رکھتی اے این پی کے سربراہ میرے خلاف صرف تقاریر نہ کریں بلکہ میرے خلاف ثبو ت لے کر آئیں۔ہماری پارٹی کے صوبائی وزیر نے میرے خلاف غلط اور بے بنیاد الزاما ت لگائے تواس کا میںذمہ مہ دار نہیں ہوں۔ خیبرپختونخوا کا صوبائی احتساب کمیشن آزاد او ر خود مختار رہے جب وہ چوروں اور لیٹروں پر ہاتھ ڈالتا ہے تو وہ شور مچانا کرنا شروع کردیتے ہیں۔ وزیراعلیٰ امان کوٹ، نوشہرہ میں شاہ جہان خان اور جمیل خان کی رہائش گاہ پر عوامی جلسے سے خطاب کررہے تھے ۔ ضلع ناظم لیاقت خٹک، ایم اےن اے ڈاکٹر عمران خٹک،ضلعی نائب ناظم حاجی اشفاق احمد، ضلعی کونسلر زذوالفقار عزےزاور قیصر خان بھی جلسہ میں موجود تھے۔ اس موقع پر شاہ جہان خان ، جمیل خان اور ڈاکٹر ممتاز نے اے این پی سے مستعفی ہوکر اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت تحریک انصاف میں شمولیت کااعلان کیا۔ جمیل خان نے سپاس نامہ پیش کرتے ہوئے علاقے کے مسائل پر روشنی ڈالی اور اُن کے حل کی ضرورت پر زور دیا پرویز خٹک نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی ٹی آئی کا مستقبل بہت شاندار نظر آرہاہے کیو نکہ ہم صوبے میں وہ نظام لا رہے ہیں جس سے لوگوں کی تکالیف ختم ہوں گی انہوں نے کہا کہ ہماری پور ی کوشش ہے کے صوبے میں میر ٹ ،گڈ گورننس ہو،رشوت اور سفارش نہ ہو اور ادارے کسی سیاسی مداخلت کے بغیر چلتے رہیں ۔ اگر ہمار ے مخالفین کہتے ہیں کہ صوبائی حکومت فیل ہوچکی ہے تو ہم پوچھتے ہیں کہ انہوں نے اپنے دور میں ایسا کیا کارنامہ کیا ہے جس سے لوگوں کی تکالیف دور ہوئی ہوں اور حق و انصاف ملا ہو، انہوں نے تو اپنے دور حکومت میں اداروں کوتباہ کیاتھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم صوبے میں وہ نظام لارہے ہیں جس سے لوگ آگے بڑھیں۔ انہو ںنے کہا کہ پچھلے دور حکومت میں سارا نظام خراب کردیا گیا تھا ۔ ہمیں وہ صوبہ ملا تھا جو دہشت گردی اور دھماکوں سے تباہ حال تھا مگراللہ کا شکر ہے اب صوبے میں امن ہے اور دہشت گردی اور جرائم میں کمی آئی ہے ۔ پرویز خٹک نے کہا کہ جب قیادت کرپٹ نہ ہو اوراسے ملک کا غم ہو تو یہ نظام ٹھیک چلتا رہے گا اور اگر ہمارے لیڈر کرپشن اور چوری کریں تو پھر نیچے بھی سارا نظام بگڑ جاتاہے انہوں نے کہا کہ ماضی میں اس صوبے کے ساتھ یہی کچھ ہوا۔وزےر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا ہے کہ تحرےک انصاف کی تبدیلی کا مقصد سکول، ہسپتال اور تھانے کی عمارت تبدیل کرنا نہیں بلکہ روےوں میں تبدیلی لانا ہے۔عوام کو سکول میں استاد اور تعلیم، ہسپتال میں ڈاکٹر اور تھانے میں عوام کا خادم پولیس افسر ملنااصل تبدیلی ہے۔ تحرےک انصاف نے تمام اداروں سے اےزی لوڈ کلچر کا مکمل خاتمہ کردےا ہے مگر اب اےن ٹی اےس سسٹم کے ذرےعے قابل اور لائق نوجوانوں کو ان کا حق ملتا ہے۔ میرٹ پر بھرتی ہونے والے نوجوان پانچ سال بعد خود تبدیلی لائےں گے۔ انہوں نے کہا کہ ترقےاتی کاموں کو سےاسی رشوت کے طور پر استعمال کیا جاتا تھا جس کا ایک نقصان یہ بھی ہے کہ ہر علاقے میں سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیںترقےاتی کاموں میں بے پناہ کرپشن کی گئی ہے۔ترقےاتی کام اب بلدےاتی نمائندے اپنی نگرانی میں کرےں گے۔ترقےاتی کاموں کے معےار کا ذمہ دار سرکاری افسر اور اسکا نگران ہوگا۔ غلط کام کرنے والوں کا گھر تک پیچھا کرتا رہوں گاوزیراعلیٰ نے اس موقع پر سپاسنامہ میں سکولوں، ہسپتال اور آبپاشی سمیت تمام مسائل اور مطالبات پورے کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہاکہ صوبے بھرکے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ صوبے بھر کے سکولوں میں اساتذہ کی کمی دور کرکے انہیں حاضری کا پابند بنا یا گیا ہے جبکہ صحت کے شعبہ میں بھی آئندہ دوتین ماہ میں واضح تبدیلی نظر آئےگی ۔