راولپنڈی (نیوزڈیسک)بے نظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے نرسنگ ہاسٹل سے ایک نرس کی لاش برآمد ہوئی ہے ، جسے پوسٹ مارٹم کےلئے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ۔پولیس کے مطابق بے نظیر بھٹوہسپتال کے نرسنگ ہاسٹل سے ملنے والی لاش عندلیب نامی نرس کی ہے جو نرسنگ میں فورتھ ایئر کی طالبہ ہے , پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیوٹی ختم کر کے اپنے کمرے میں گئی ، جس کے بعد مردہ حالت میں پائی گئی۔پولیس کے مطابق ظاہری طور پر قتل کا واقعہ نہیں لگتا ,معاملے کی تحقیقات ابھی جاری ہیں ,نرس کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال راولپنڈی منتقل کر دی گیا ۔