پیر‬‮ ، 09 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

بنگلادیش نے حسینہ واجد کی پاسپورٹ کی درخواست مسترد کر دی

datetime 9  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

ڈھاکہ( این این آئی)بنگلادیشی حکومت نے بھارت میں موجود سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی نئے شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے اجرا ء کی درخواست مسترد کردی۔

بنگلادیش کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور ہمایوں کبیر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک کسی دہشتگرد کو پاسپورٹ فراہم نہیں کرتا۔انہوں نے کہا کہ شیخ حسینہ واجد مفرور مجرم ہیں، بنگلادیش اور بھارت کے درمیان حوالگی کا معاہدہ موجود ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ بھارت انہیں بنگلادیش کے حوالے کرے۔ہمایوں کبیر نے طنزیہ انداز میں کہا کہ کیا ہمیں حسینہ واجد کے ساتھ عام مسافر جیسا برتا ئوکرنا چاہیے اور ان سے کہنا چاہیے کہ آئیں، اپنے سسرالی گھر تشریف لے آئیں؟۔

واضح رہے کہ شیخ حسینہ واجد نے بھارت میں خود ساختہ جلاوطنی کے دوران وطن واپسی کے لیے نئے پاسپورٹ اور شناختی کارڈ کی درخواست دی تھی۔شیخ حسینہ نے غیر خبر رساں ادارے کو بتایا ہے کہ ان کا ارادہ بنگلادیش واپس آکر عدالت کے سامنے پیش ہونے کا ہے۔ان کے معاونین کے مطابق مختلف دفتری اور قانونی کارروائیاں مکمل ہونے کے بعد وطن واپسی کی حتمی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا۔یاد رہے کہ بنگلادیش کی جنگی جرائم کی عدالت نے گزشتہ سال نومبر میں طلبہ کی قیادت میں ہونے والی بغاوت کے خلاف مہلک کریک ڈان کا حکم دینے کے جرم میں شیخ حسینہ کو ان کی غیر موجودگی میں سزائے موت سنائی تھی، تاہم شیخ حسینہ جلاوطنی کے دوران اپنے خلاف عائد تمام الزامات کی تردید کرتی رہی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



تیسری پینٹنگ


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

قید بھی نعمت ہوتی ہے

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…