لندن (نیوزڈیسک)سوات سے تعلق رکھنے والی پاکستانی طالبہ ملالہ یوسفزئی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ انہیں بھارتی ریپ گلوکار ہنی سنگھ کا میوزک بہت پسند ہے۔ٹائمز آف انڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ملالہ نے کہاکہ ہنی سنگھ کے ریپ میوزک کو وہ اکثر سنتی ہیں اور پسند کرتی ہیں , آخری اچھی فلم انہوں نے بجرنگی بھائی جان دیکھی تھی جس کے ختم ہونے پر انہوں نے بےساختہ تالیاں بجائی تھیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ ان کا پسندیدہ بولی وڈ اداکار کون ہے انہوں نے جواب دیا کہ وہ شاہ رخ خان کی مداح ہیں، وہ جو کچھ کرتے ہیں بہترین ہی ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ انہیں شاہ رخ خان کی تمام ہی فلمیں پسند ہیں تاہم دل والے دلہنیا لے جائیں گے ان کی پسندیدہ ہے۔اس سوال پر کہ کیا وہ ابھی بھی طالبان کے حملے کے بارے میں سوچتی ہیں، انہوں نے کہا کہ سر پر گولی لگنے کے بعد سے سرجری تک انہیں کچھ بھی یاد نہیں , جب لوگ انہیں اس حوالے سے بتاتے ہیں تو لگتا ہے کہ وہ کسی دوسرے انسان کی بات کررہے ہیں۔انہوں نے بتایا کہ واقعے کے بعد سے ان کی والدہ بہت خوفزدہ رہتی ہیں اور اگر انہیں گھر آنے میں دیر ہوجاتی ہے تو وہ گھبرا جاتی ہیں۔جب ان سے پوچھا گیا کہ انہیں بھارتی فلمیں کیوں پسند ہیں، ملالہ نے جواب دیا کہ وہ بھارتی ثقافت سے قربت محسوس کرتی ہیں پھر چاہیں وہ کپڑے ہوں یا کھانے، ہر چیز کافی ملتی جلتی ہیں۔انٹرویو میں ملالہ کا کہنا تھا کہ انہیں نئے مقامات پر جانا پسند ہے جبکہ دبئی ان کا پسندیدہ ہے کیوں کہ وہاں کا موسم بہترین ہے۔ملالہ نے کہاکہ انہیں کرکٹ دیکھنا بہت پسند ہے اور وہ سچن ٹنڈولکر اور شاہد آفریدی کی مداح ہیں۔
بھارتی ریپ گلوکار ہنی سنگھ کا میوزک بہت پسند ہے ,ملالہ یوسف زئی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ایزی پیسہ صارفین کو خوشخبری:زبردست سہولت متعارف کروا دی گئی
-
تاحیات
-
پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں کا پاکستان پیپلزپارٹی میں شمولیت کا اعلان
-
جیل سے آنے کے بعد پہلے وی لاگ سے کتنی کمائی ہوئی؟ ڈکی بھائی کا ہوشربا انکشاف
-
آئی فون خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے خوشخبری، قیمتیں انتہائی کم ہو گئیں
-
پنجاب بھر میں موسم کی شدت کے ساتھ بارش کا سسٹم داخل
-
معروف اداکارہ کے ساتھ سرعام بدسلوکی، ویڈیو وائرل
-
خلائی مخلوق زمین کا رخ کر رہی ہے، سائنسدانوں کے حیران کن انکشافات
-
وزیراعلی مریم نوازکے صاحبزادے جنید صفدر کی شادی کی تاریخ طے پا گئی
-
والدین کا بہیمانہ قتل، بیٹے نے لاشیں کاٹ کر دریا میں بہادیں
-
گرین کارڈ لاٹری پروگرام کے حوالے سے بڑااعلان
-
ڈی ایس پی کے ہاتھوں اہلیہ اور بیٹی کا قتل پولیس افسران کیلیے نئی مشکل بن گیا
-
چلتی موٹر سائیکل پر نازیبا حرکت کرنے والا پولیس افسر کا بیٹا پکڑا گیا
-
سونے کی قیمت میں زبردست کمی















































