پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

خیبر پختونخوا میں2018تک ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائیں گے , عمران خان

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈیرہ اسماعیل خان (نیوزڈیسک)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ ملک میں زیادہ درخت لگا کر گلوبل وارمنگ کو روکا جاسکتا ہے , خیبر پختونخوا میں2018تک ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائیں گے ۔ڈیرہ اسماعیل خان میں شجر کاری مہم کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے عمران خان نے کہاکہ موسمیاتی تبدیلی کے باعث دنیا کے کئی ممالک متاثر ہورہے ہیں اور پاکستان ان 10 ممالک میں شامل ہے جو گلوبل وارمنگ سے سب سے زیادہ متاثر ہے , خیبرپختونخوا حکومت 5 سال کے دوران صوبے میں ایک ارب 20 کروڑ درخت لگائے گی اور یہ ٹارگٹ 2018 تک پورا کرلیا جائے گا,اب تک 10 کروڑ درخت لگائے جاچکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ادارہ اگرچاہے تو خیبرپختونخوا میں لگائے گئے درختوں کو آکر دیکھ سکتا ہے یہ کوئی دعویٰ نہیں بلکہ حقیقت ہے جب کہ قبضہ کی گئی زمینیں واگزارکرا کرجنگلات لگارہے ہیں اورسیٹیلائٹ کے ذریعے جنگلات کی مانیٹرنگ بھی کی جائے گی، اسی کے ساتھ صوبے میں ٹمبر مافیا کے خلاف مسلح فورس بھی بنارہے ہیں۔ خیبر پختونخوا میں2018تک ایک ارب بیس کروڑ درخت لگائیں گے جبکہ پانچ سال میں ایک ارب درخت لگائے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ایک ارب درخت لگانے کے منصوبے کو عالمی پذیرائی ملی ہے۔انہوں نے اپیل کی کہ جو لوگ پنی زمینوں میں درخت کاشت کروانا چاہتے ہیں وہ متعلقہ حکام سے رابطہ کریں جبکہ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ یہ تمام درخت ان علاقوں میں اگائے جا رہے ہیں جہں سیم ہے یا پھر زمین بنجر ہے۔اس حوالے سے مختلف اقسام کے مخصوص درخت کاشت کیئے جا رہے ہیں جو نہ صرف زمین کا بنجر پن اور سیم ختم کریں گے بلکہ ان میں زمین کو قابل کاشت بنانے کی خصوصیات بھی شام ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ٹمبر مافیا سے نبردآزما ہونے کیلئے ایک نئی فورس کی تشکیل کی جائے گی اور صوبائی محکمہ جنگلات کی جتنی بھی زمین پر قبضے کیئے گئے ہیں وہ ساری واگزار کرا کے ان پر جنگل اگائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…