اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کا کردار ادا کرنے کیلئے قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے رہنماءشاہ محمود قریشی کی زیر صدارت پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس ہوا جس دوران قومی اسمبلی میں موثر اپوزیشن کیلئے خورشید شاہ سے رابطہ کرنے کافیصلہ کیا گیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ خورشید شاہ پیپلز پارٹی کے نہیں اپوزیشن کے لیڈر ہیں اس لئے وہ تمام اپوزیشن کو ساتھ لے کر چلیں۔انہوںنے کہاکہ سپیکر ایاز صادق کا ہمارے ساتھ رویہ جانبدارانہ ہے، ہمیں قومی اسمبلی میں اجلاس کیلئے کمرہ تک نہیں دیا گیا جبکہ سپیکر ہمارے بل ایجنڈے میں شامل نہیں ہونے دیتے۔