جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

نئی پارٹی پر غور جاری‘ نہ بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہو جاﺅں گا,ذوالفقار مرزا

datetime 23  ‬‮نومبر‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بدین (آن لائن) سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ہے نئی پارٹی بنانے پر غور جاری ہے اگر نہ بھی بنائی تو کسی اچھی پارٹی میں شامل ہوجائوں گا۔ انہوں نے کہا مسلم لیگ فنکشنل بہتر جماعت ہے۔ یہ بات انہوں نے مرزا فارم ہائوس پر پریس کانفرنس کرتے کہی۔ ذوالفقار مرزا نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بدین ہم نے 33 نشستیں حاصل کیں ایک پولنگ اسٹیشن کے نتائج روکے ہوئے ہیں، وہاں پر بھی ہمارا امیدوار کامیاب ہوا ہے جس کے ساتھ ہماری نشستیں 34 ہوجائیگی جبکہ پی پی کے پاس 28 یا 29 نشستیں ہیں۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا ضلع چیئرمین اور وائس چیئرمین ہمارا ہوگا، ڈی آر او بدین اور ایس پی بدین مخالفین کا ساتھ دیں رہے ہیں، میرے خلاف جو ڈی آر او بدین کو 2 کروڑ رشوت دینے کا الزام ہے وہ غلط ہے۔ پی پی کے کچھ ایم این اے مجھ سے رابطے میں ہیں اگر ان کے نام لئے تو ان کی نوکری چلی جائے گی۔ آصف زرداری دبئی جاکر بیٹھ گئے ہیں اسکا کردار خراب ہوگیا ہے، زرداری دبئی میں بیٹھے ہیں اور ایان علی پاکستان میں موجود ہیں، مجھے اس بات کا دکھ ہے۔ ڈاکٹر ذوالفقار مرزا نے کہا کہ ہماری کامیابی کے بعد زرداری کی نیندیں اڑگئی ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…