لودھراں ((نیوزڈیسک) این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں لودھراں کی سیاسی شخصیت پیر ولایت شاہ نے پی ٹی آئی کے اُمید وار جہانگیر خان ترین کی حمایت کا اعلان کر دیا ہے . واضح رہے کہ پیر ولایت شاہ 2013 میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں. جہانگیر خان ترین کی این اے 154 کے ضمنی انتخاب میں حمایت کا باقاعدہ اعلان آج شام تک متوقع ہے جبکہ سیاسی حلقوں کی جانب سے کہا جا رہا ہے کہ پیر ولایت شاہ کی حمایت حاصل ہونا جہانگیر ترین کی بہت بڑی کامیابی ہے.