جمعہ‬‮ ، 06 ‬‮نومبر‬‮ 2026 

پاکستان کے سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کا منصوبہ، ترک جہاز کی کراچی آمد کا شیڈول جاری

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2026 |

اسلام آباد( این این آئی)پاکستان میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیاں بحال ہونے جا رہی ہیں جس کے لیے ترک پیٹرولیم کمپنی کا سیسمک سروے جہاز 17 سے 20 نومبر کے درمیان کراچی پہنچے گا۔

وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ دونوں ممالک مل کر ایسی تاریخی کامیابی حاصل کریں گے جسے نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔اسلام آباد میں وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک کی زیر صدارت ترک سیسمک سروے جہاز کی آمد کے انتظامات کا جائزہ لینے کے لیے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ترک جہاز کی کراچی آمد، سیکیورٹی، سمندری اور آپریشنل انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے ترک جہاز کی کراچی آمد پر ذاتی طور پر استقبال کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اور مکہ معاہدے کے بعد ایک اہم سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے میں ترکیہ کو مکمل معاونت فراہم کرے گا۔علی پرویز ملک کے مطابق آف شور تیل و گیس کی تلاش کا منصوبہ پاکستان کی توانائی سلامتی کو مضبوط بنانے اور ترکیہ کے ساتھ دوطرفہ توانائی تعاون کے فروغ میں اہم کردار ادا کرے گا۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ مل کر ایسی تاریخی کامیابی حاصل کریں گے جسے آنے والی نسلوں تک یاد رکھا جائے گا۔اجلاس کے دوران ترکش پیٹرولیم کے پراجیکٹ منیجر نے منصوبے کے سلسلے میں پاکستانی حکام کی جانب سے فراہم کیے جانے والے بھرپور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔وفاقی وزیر پیٹرولیم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ ترک سیسمک سروے جہاز کی آمد اور سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے آپریشنز کے لیے قریبی رابطہ کاری یقینی بنائی جائے۔ترک سیسمک سروے جہاز کی پاکستان آمد کو ملک میں 20 سال بعد سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کی سرگرمیوں کی بحالی کی جانب اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



قید بھی نعمت ہوتی ہے


  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

سٹوڈنٹ لسٹ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

Mind The Gape

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مہاراجہ ہری سنگھ کے جواہرات

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

مرنے کے علاوہ

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

درگزر کیا کریں

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

بارہ منٹ کا کھیل

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

زندگی کا ذائقہ

یونان کے کسی بادشاہ نے وزیر سے ناراض ہو کر اسے…

عمران خان بھٹو(آخری حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

عمران خان بھٹو(دوسرا حصہ)

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…

 عمران خان بھٹو

  نوٹ: اگر آپ افورڈ کر سکتے ہیں تو یہ تحریر آپ…