اسلام آبا(نیوزڈیسک)صدر ممنون حسین نے رکن قومی اسمبلی طارق فضل چودھری سے وزیر مملکت کا حلف لے لیا ہےحلف برداری کی تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں صدر ممنون حسین نے طارق فضل چودھری سے حلف لیا۔حلف برداری کی تقریب میں ارکان پارلیمنٹ،سیاسی رہنماؤں اور اعلی حکام نے شرکت کی۔وزیر اعظم کی طرف سے طارق فضل چودھری کو کیڈ کا وزیر مملکت مقرر کیا گیا ہے۔