اسلام آباد (نیوز ڈ یسک) ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے، آج بھی فی تولہ سونا 9 ہزار 600 روپے مہنگا ہوگیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حالیہ اضافے کے بعد فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 35 ہزار 636 روپے تک پہنچ گئی ہے۔
دس گرام سونے کے نرخ میں بھی 8 ہزار 230 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 73 ہزار 487 روپے ہوگئی۔دوسری جانب بین الاقوامی مارکیٹ میں بھی سونا مہنگا ہوا ہے، جہاں فی اونس قیمت 96 ڈالر اضافے کے بعد 4 ہزار 131 ڈالر پر پہنچ گئی۔



















































